ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خاتون پروفیسر کا شوہر سے تھا جھگڑا ، نوجوان نے فائدہ اٹھاکر سالوں تک کیا یہ گھنونا کام ، کھلا راز تو سبھی رہ گئے حیران

خاتون پروفیسر نے بتایا کہ جب ملزم نے اس کو عشق کے جال میں پھنسایا ، تب یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے گا ، کیونکہ وہ اپنی بیوی سے پریشان ہے ۔

  • Share this:
خاتون پروفیسر کا شوہر سے تھا جھگڑا ، نوجوان نے فائدہ اٹھاکر سالوں تک کیا یہ گھنونا کام ، کھلا راز تو سبھی رہ گئے حیران
خاتون پروفیسر کا شوہر سے تھا جھگڑا ، نوجوان نے فائدہ اٹھاکر سالوں تک کیا یہ گھنونا کام ، کھلا راز تو سبھی رہ گئے حیران

اترپردیش کی بندیلکھنڈ یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے ، لیکن اس مرتبہ تعلیم کو لے کر نہیں بلکہ خاتون پروفیسر کے ساتھ جنسی استحصال کی وجہ سے ہے ۔ جھانسی کے نواباد تھانہ میں معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ خاتون پروفیسر نے الزام لگایا ہے کہ انکش نام کے ایک نوجوان نے پہلے ان کے ساتھ دوستی کی ، پھر شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات بنائے ۔ اتنا ہی نہیں متاثرہ سے ڈھیر سارے پیسے بھی ٹھگ لئے ۔


سال 2007 میں بلند شہر کا رہنے والا انکش جھانسی آیا تھا ۔ وہ اپنی بیوی کا داخلہ بندیلکھنڈ یونیورسٹی میں کروانا چاہتا تھا ۔ اس درمیان اس کی ملاقات خاتون پروفیسر سے ہوئی ۔ اس کے بعد کالج بنوانے کے پرپوزل کو لے کر دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی ۔ بات چیت کا یہ سلسلہ معاشقہ تک پہنچ گیا ۔ الزامات کے مطابق انکش نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون پروفیسر کا جنسی استحصال کیا اور کئی مرتبہ اسقاط حمل بھی کروایا ۔ اس درمیان متاثرہ سے وہ روپے بھی اینٹھتا رہا ۔


پولیس معاملہ کی باریکی سے جانچ کررہی ہے ۔ ملزم کا ایڈریس پولیس کو مل چکا ہے ۔
پولیس معاملہ کی باریکی سے جانچ کررہی ہے ۔ ملزم کا ایڈریس پولیس کو مل چکا ہے ۔


متاثرہ کے مطابق جب ملزم نے اس کو عشق کے جال میں پھنسایا تب یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سے شادی کرلے گا ، کیونکہ وہ اپنی بیوی سے پریشان رہتا ہے ۔ اس وقت متاثرہ کا بھی اپنے شوہر سے رشتہ خراب چل رہا تھا ۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے متاثرہ کا جنسی استحصال کیا اور پیسے بھی اینٹھتا رہا ، لیکن جب متاثرہ نے اپنے پیسے واپس کرنے کیلئے کہا تو اس نے ایسا کرنے سے منع کردیا ، جس کے بعد پریشان ہوکر متاثرہ نے تھانہ میں ملزم کے خلاف کیس درج کروایا ۔

پولیس معاملہ کی باریکی سے جانچ کررہی ہے ۔ ملزم کا ایڈریس پولیس کو مل چکا ہے ۔ جلد ہی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس بابت ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کہا کہ متاثرہ کی تحریر پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ جلد ہی پولیس ملزم کو بلند شہر جاکر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 06, 2020 09:51 PM IST