ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انتہائی شرمناک ! بہلا پھسلاکر 15 سالہ لڑکی کی آبروریزی کی اور پھر فحش ویڈیو بناکر کردیا وائرل

الزام ہے کہ اس شخص نے رشتہ دار ایک لڑکی کو اپنی جال میں پھنسا لیا اور گذشتہ 27 فروری کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور کوئی نشیلی اشیاء سنگھا کر اس کی عصمت دری کی ۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک ! بہلا پھسلاکر 15 سالہ لڑکی کی آبروریزی کی اور پھر فحش ویڈیو بناکر کردیا وائرل
علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے وشونا پورا علاقہ کے ایک گاؤں کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ یہی نہیں ملزم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا ۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ بہار خطے کے کچایا کوٹ علاقہ کے تیواری مٹیہنیا گاؤں باشندہ کرانت کمار پانڈے وشن پورا علاقہ کے ایک گاؤں میں کبھی کبھی آتا تھا۔


الزام ہے کہ اس شخص نے رشتہ دار ایک لڑکی کو اپنی جال میں پھنسا لیا اور گذشتہ 27 فروری کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور کوئی نشیلی اشیاء سنگھا کر اس کی عصمت دری کی ۔ ملزم شخص نے اس کا ویڈیو بھی بنالیا اور اس کے ذریعہ لڑکی کو بلیک میل کرنے لگا ۔ لڑکی نے جب اس کی بات نہیں مانی تو اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔


ملزم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا ۔ علامتی تصویر
ملزم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا ۔ علامتی تصویر


انہوں نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے پر گھر والوں کو اس کی اطلاع ملی ۔ جمعہ کو متاثرہ کی ماں نے پولیس کو تحریر دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر ملزم کرانتی کمار پانڈے کے خلاف عصمت دری و آئی ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
First published: Mar 13, 2020 08:16 PM IST