ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لڑکی کی شادی سے ایک دن پہلے سرپھرے عاشق نے کیا ایسا خوفناک کام ، اڑ گئے سبھی کے ہوش

لڑکی کے گھر میں شادی سے پہلے کی رات میں سنگیت کا جشن منایا جا رہا تھا ، تبھی ساگر نام کے ایک سرپھرے عاشق نے آدھی رات کو گھر میں گھس کر تابڑ توڑ گولیاں برسانی شروع کردی ، جس میں لڑکی اور اس کے والد کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
لڑکی کی شادی سے ایک دن پہلے سرپھرے عاشق نے کیا ایسا خوفناک کام ، اڑ گئے سبھی کے ہوش
لڑکی کی شادی سے ایک دن پہلے سرپھرے عاشق نے کیا ایسا خوفناک کام ، اڑ گئے سبھی کے ہوش

جس گھر میں ایک دن بعد ڈولی اٹھنے والی تھی اور رات کے سنگیت میں پورا گھر جشن میں ڈوبا ہوا تھا ، وہاں اب ماتم کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ میرٹھ شہر کے ٹی پی نگر تھانہ علاقہ کی شیو پورم کالونی میں آدھی رات کے بعد دوہرے قتل کی واردات نے پورے شہر میں سنسنی پھیلا دی ہے ۔  یک طرفہ پیار میں ایک دل جلے عاشق نے لڑکی کے گھر میں داخل ہوکر تابڑ توڑ گولیاں برسا کر لڑکی اور اس کے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور لڑکی کے ایک بھائی کو شدید طور پر زخمی کر دیا ۔ ساگر نام کے اس سرپھرے عاشق نے اپنے خالہ زاد بھائی انکت کے ساتھ مل کر واردات کو انجام دیا ۔


لڑکی کے گھر میں شادی سے پہلے کی رات میں سنگیت کا جشن منایا جا رہا تھا ، تبھی ساگر نام کے اس سرپھرے عاشق نے پوری تیاری کے ساتھ آدھی رات کے وقت گھر میں داخل ہوکر تابڑ توڑ گولیاں برسانی شروع کردی ، جس میں لڑکی آنچل کی جان چلی گئی ۔ بعد ازاں اس نے لڑکی کے والد کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ساگر اور انكت کو روکنے کے آگے آئے لڑکی کے بھائی کو ساگر نے گولیوں کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور پھر ہوا میں گولیاں چلاتے ہوئے دونوں فرار ہو گئے ۔


واردات کے بعد گھر اور محلہ میں چیخ و پکار مچ گئی ۔ کچھ دیر بعد موقع واردات پر ٹی پی نگر تھانہ کے پولیس اہلکار پہنچے ، لیکن اس وقت تک آنچل کی موت ہو چکی تھی ۔ پولیس نے شدید طور پر زخمی لڑکی کے والد اور بھائی کو اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں لڑکی کے والد راج کمار کی موت ہو گئی اور بھائی رمن زندگی اور موت سے لڑ رہا ہے ۔


وہیں موقع واردات کا جائزہ لینے کے بعد ایس پی کرائم رام ارج کے مطابق واردات کو انجام دیکر فرار ہو چکے ساگر اور انکت کی تلاش میں دبش دی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ لیکن سوال پولیس پر بھی اٹھتا ہے کہ جب شہر میں رات آٹھ سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے ، تو قتل کب واردات کو انجام دے کر ملزمین کیسے فرار ہوگئے ۔
First published: Jun 28, 2020 10:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading