உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش : انسپکٹر پر خاتون نے لگایا آبروریزی کا الزم، فحش ویڈیو بناکر کرتا تھا بلیک میل

    اترپردیش : انسپکٹر پر خاتون نے لگایا آبروریزی کا الزم، فحش ویڈیو بناکر کرتا تھا بلیک میل

    اترپردیش : انسپکٹر پر خاتون نے لگایا آبروریزی کا الزم، فحش ویڈیو بناکر کرتا تھا بلیک میل

    متاثرہ خاتون کی شکایت پر انسپکٹر کے خلاف سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس متاثرہ خاتون کا 164 کے تحت بیان درج کرارہی ہے ۔

    • Share this:
      ایٹاوہ : اترپردیش کے ایٹاوا ضلع میں تعینات رہے ایک پولیس انسپکٹر کے کارنامے سے یوپی پولیس شرمسار ہورہی ہے ۔ ایک نوشادی شدہ خاتون نے پولیس انسپکٹر پر جانچ کے نام پر دھمکی دے کر کئی مرتبہ آبروریزی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر اور بھائی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاتون کو عدالتی بیان کے نام پر ہوٹلوں میں لے جاکر اس کی آبروریزی کی گئی ۔ ایٹاوہ کے ایس ایس پی جے کمار سنگھ نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون کے الزامات کو صحیح پائے جانے کے بعد مقدمہ درج کراکر انسپکٹر کو مہوبہ سے ایٹاوہ لے آیا گیا ہے ۔ جانچ اور ثبوت کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔

      متاثرہ خاتون کی شکایت پر انسپکٹر کے خلاف سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس متاثرہ خاتون کا 164 کے تحت بیان درج کرارہی ہے ۔ متاثرہ خاتون کے والد نے ملزم انسپکٹر کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ محافظ نے شیطان کا کردار ادا کرکے اس کی بیٹی کی زندگی  برباد کردی ہے ۔ پولیس کے بھیس میں انسپکٹر نے بالکل ہی راون جیسا کام کیا ہے ۔ ملزم انسپکٹر مہوبہ میں کلپہاڑ تھانہ انچارچ کے عہدہ پر تعینات ہے ۔ ایٹاوہ پولیس ملزم انسپکٹر کو مہوبہ سے لے کر آگئی ہے ۔

      متاثرہ خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعہ کو لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ متاثرہ نے بتایا کہ 28 جنوری 2021 کو وہ تھانہ پہنچی تو ایٹاوہ کورٹ میں بیان دینے کیلئے انسپکٹر نے ساتھ چلنے کیلئے کہا ۔ اس دن بیان نہ ہونے کی بات کہہ کر ملزم انسپکٹر اسٹیشن روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لے جاکر اس کی آبروریزی کی ۔ اس کی فحش تصاویر کھینچ لی اور موبائل سے ویڈیو بھی بنالیا ۔ متاثرہ کی شادی تھانہ چکرنگر علاقہ کے ایک شخص سے ہوئی ہے ۔ شادی کے کچھ وقت بعد شوہر اور بیوی میں تنازع ہونے لگا ۔

      انسپکٹر 28 جنوری 2021 کو اس کو اور اس کے شوہر کو اپنی کار میں بیٹھاکر کوتوالی علاقہ کے ہوٹل وشال پریم لے کر پہنچے ۔ ہوٹل کے کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ غلط کام کیا ۔ اس دوران انسپکٹر نے اس کی فحش تصویر کھینچی اور ویڈیو بھی بنالئے ۔ سات فروری 2021 کو پھر سے کرشنا ہوٹل میں بلاکر اس کی آبروریزی کی ۔ 28 اگست کو داروغہ نے شوہر کو پھر فون کیا کہ تم اپنی بیوی کو لے کر آو ورنہ اس کی فحش تصویر اور ویڈیو کو وائرل کردیا جائے گا ۔ متاثرہ دباو میں آکر پھر سے مجبوری میں شہر کے ہوٹل وشال پریم پہنچی تو داروغہ نے آبروریزی کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: