ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک ! یوپی پولیس کے سپاہی نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کی آبروریزی کی ، کیس درج

اترپردیش کے سیتاپور ضلع میں جمعرات کی شام ایک خاتون سپاہی نے شوہر اور اس کے تین دوستوں پر اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرایا ہے ۔

  • Share this:
شرمناک ! یوپی پولیس کے سپاہی نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کی آبروریزی کی ، کیس درج
اترپردیش کے سیتاپور ضلع میں جمعرات کی شام ایک خاتون سپاہی نے شوہر اور اس کے تین دوستوں پر اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرایا ہے ۔

اترپردیش کے سیتاپور ضلع میں جمعرات کی شام ایک خاتون سپاہی نے شوہر اور اس کے تین دوستوں پر اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرایا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی جانچ شروع کردی ہے ۔ لکھنو میں ڈائل 100 سروس میں تعینات متاثرہ نے جب ایس پی کو اپنی آپ بیتی سنائی تو انہوں نے کیس درج کرنے کا حکم دیا ۔


بتادیں کہ خاتون سپاہی شہر کوتوالی علاقہ کے آواس وکاس کالونی میں رہتی ہے جبکہ ملزم شوہر لکھنو کی سیکورٹی برانچ میں سپاہی کے عہدہ پر تعینات ہے ۔ خاتون سپاہی کا الزام ہے کہ کچھ وقت پہلے وہ اور اس کا شوہر گھر میں تھے ، تبھی اس کے تین دوست آئے اور شوہر کی مدد سے تینوں نے اجتماعی آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے جہیز کیلئے اس کو پریشان کررہے تھے اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے ۔


اس پورے معاملہ کو لے کر متاثرہ خاتون سپاہی نے سیتاپور ایس پی ایل آر کمار سے ملاقات کی اور اس واردات سے واقف کرایا ۔ خاتون سپاہی کی باتیں سننے کے بعد ایس پی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔ ایس پی کے حکم پر خاتون تھانہ انچارج رینوسنگھ نے خاتون سپاہی کے شوہر اور اس کے دوستوں کے خلاف اجتماعی آبروریزی اور سسرال والوں کے خلاف جہیز کیلئے استحصال کا مقدمہ درج کیا ۔


اس سلسلہ میں پی او سٹی یوگیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ کافی پرانا معاملہ ہے ۔ اس سے پہلے خاتون سپاہی نے شوہر کے خلاف مار پیٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔ اس کے بعد خاتون سپاہی نے اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرایا ہے ، جس کی جانچ کی جارہی ہے ۔
First published: Nov 29, 2019 06:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading