ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : ڈسٹرکٹ کونسل اسٹرکچر کے ذریعہ مسلم سماج کو ترقی کے دھارا میں شامل کرنے کی انڈین مسلم فار پروگریس اینڈ ریفورم تنظیم کی کوشش

مسلم سماج میں سماجی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے شعبے سے جوڑنے کے ساتھ سماج کو اپنے حق کے تئیں بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : ڈسٹرکٹ کونسل اسٹرکچر کے ذریعہ مسلم سماج کو ترقی کے دھارا میں شامل کرنے کی انڈین مسلم فار پروگریس اینڈ ریفورم تنظیم کی کوشش
میرٹھ : ڈسٹرکٹ کونسل اسٹرکچر کے ذریعہ مسلم سماج کو ترقی کے دھارا میں شامل کرنے کی انڈین مسلم فار پروگریس اینڈ ریفورم تنظیم کی کوشش

مسلم سماج میں سماجی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے شعبے سے جوڑنے کے ساتھ سماج کو اپنے حق کے تئیں بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات اور حکمت عملی کے ساتھ  انڈین مسلم فار پروگریس اینڈ ریفورم  تنظیم نے یوپی کے مختلف اضلاع میں ایک اسٹرکچر تیار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ میرٹھ میں ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کے مقصد سے تنظیم نے مسلم سماج کی دانشور شخصیات کے علاوہ نوجوان رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دینے کی طرف قدم بڑھایا ہے ۔


میرٹھ میں منعقدہ پروگرام میں اس آرگنائزیشن کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ دران نے مختلف اضلاع میں قائم کئے جا رہے ڈسٹرکٹ کونسل کے ذریعہ قوم اور ملّت کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی جانکاری دی ۔ انڈین مسلم فار پروگریس اینڈ ریفورم  تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر ایم جے خان کا کہنا ہے کہ مسلم سماج میں سماجی تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی کے لیے سرکار سے زیادہ خود سماج ذمہ دار ہے ۔


انہون نے مزید کہا کہ سماج میں تعلیمی کے ساتھ جانکاری کی کمی ہے اور اس کمی کو دور کرنے کے لیے سماج کے تعلیم یافتہ دانشور اور نوجوان طبقے کو رضاکارانہ طور پر آگے بڑھ کر سماج کو بیدار کرنے اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے امپار کے زیر اہتمام یوپی اور دِیگر ریاستوں کے مسلم آبادی کی اکثریت والے شھروں میں ڈسٹرکٹ کونسل کا ایک اسٹرکچر قائم کرنے کی کوشش انجام دی جا رہی ہے ، جس میں شامل افراد ضرورت مند لوگوں کی کونسلنگ کرکے مدد فراہم کر سکیں گے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 16, 2021 01:43 PM IST