உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election Result 2022: یوپی انتخابات کے نتائج میں کیسا رہا اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کا حال، یہاں جانئے

    UP Election Result 2022: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی 403 سیٹوں پر اب مسلسل نتائج آرہے ہیں۔ اب تک کے رجحانات میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے ۔ رجحانات کے مطابق بی جے پی یوپی میں واضح اکثریت کے ساتھ دوسری بار حکومت بنانے جارہی ہے ۔

    • Share this:
      UP Election Result 2022: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی 403 سیٹوں پر اب مسلسل نتائج آرہے ہیں۔ اب تک کے رجحانات میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے ۔ رجحانات کے مطابق بی جے پی یوپی میں واضح اکثریت کے ساتھ دوسری بار حکومت بنانے جارہی ہے ۔ وہیں یوپی الیکشن میں پورے زور شور سے میدان میں اترنے والی اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی حالت کافی خراب نظر آرہی ہے۔ دراصل یوپی الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے۔ خیال رہے کہ اویسی نے پوری طاقت لگا کر یوپی میں الیکشن لڑا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ شاید ان کا کھاتہ کھل جائے ، مگر ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : جانئے کیوں آئی پنجاب میں سیاسی سونامی، جس نے کانگریس اور ایس اے ڈی کو حاشیہ پر لادیا

      یوپی انتخابات میں اب تک جو رجحانات آئے ہیں ان میں اے آئی ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران جس طرح سے پارٹی کی سیٹ پر دعویٰ کیا جا رہا تھا، وہ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ یوپی میں کھاتہ نہ کھلنا اسدالدین اویسی کو کافی مایوس کر سکتا ہے۔ کیونکہ اویسی کو یوپی کے مسلم ووٹروں سے کافی امیدیں تھیں۔

      یہ بھی پڑھئے :  یوپی الیکشن جیتتے ہی وزیر اعلی یوگی لگا دیں گے ریکارڈس کی جھڑیاں، ٹوٹ جائے گا دہائیوں پرانا یہ 'طلسم'

      اترپردیش میں جاری اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کے درمیان اب تک کے رجحانات سے یہ بات تقریبا واضح ہوگئی ہے کہ ریاست میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی کی سرکار بننے جارہی ہے ۔ رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ۔ اس سے ایک بات یہ بھی واضح ہوتی نظر آرہی ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی بننے جارہے ہیں ۔

      خیال رہے کہ اگر رجحانات کے مطابق ہی نتائج آتے ہیں تو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریکارڈس کی جھڑیاں لگادیں گے ۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی کی جیت کے ساتھ کئی خیالات بھی ٹوٹ جائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: