உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Exit Poll: اس ایگزٹ پول میں بن رہی سماجوادی پارٹی کی سرکار، بی جے پی کی سیٹیں چونکانے والی

    UP Exit Poll 2022: یوپی الیکشن کو لے کر آئے سبھی ایگزٹ پول میں اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار بننے کا اندازہ لگایا گیا ہے ، مگر دیش بندھو کا ایگزٹ پول (Deshbandhu UP Exit poll 2022)  اس کے بالکل برعکس پیشین گوئی کررہا ہے ۔

    UP Exit Poll 2022: یوپی الیکشن کو لے کر آئے سبھی ایگزٹ پول میں اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار بننے کا اندازہ لگایا گیا ہے ، مگر دیش بندھو کا ایگزٹ پول (Deshbandhu UP Exit poll 2022) اس کے بالکل برعکس پیشین گوئی کررہا ہے ۔

    UP Exit Poll 2022: یوپی الیکشن کو لے کر آئے سبھی ایگزٹ پول میں اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار بننے کا اندازہ لگایا گیا ہے ، مگر دیش بندھو کا ایگزٹ پول (Deshbandhu UP Exit poll 2022) اس کے بالکل برعکس پیشین گوئی کررہا ہے ۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کیلئے سات مرحلوں کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اب سب کی نگاہیں دس مارچ کے نتائج پر ٹکی ہوئی ہیں ۔ حالانکہ نتائج سے پہلے زیادہ تر ایجنسیوں کے ایگزٹ پولس (UP Exit Poll Result) نے پیشین گوئی کردی ہے کہ یوپی میں ایک مرتبہ پھر سے بی جے پی کی سرکار بن سکتی ہے ، مگر یہ پیشین گوئی کتنی صحیح ہوگی ، اس کا فیصلہ 10 مارچ کو ہی ہوگا ۔ فی الحال 10 مارچ کے نتائج سے پہلے پیشین گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک جتنے بھی ایگزٹ پول آئے ہیں ، ان میں زیادہ تر ایگزٹ پول میں یوپی میں پھر سے بی جے پی کی سرکار بنتی دکھ رہی ہے ، مگر ایک ایگزٹ پول ایسا بھی ہے جس میں سماجوادی پارٹی کی سرکار بنتی دکھ رہی ہے ۔

       

       

      یہ بھی پڑھئے : یوگی کا جلوہ برقرار ، یوپی میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی سرکار


      میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یوپی الیکشن کو لے کر آئے سبھی ایگزٹ پول میں اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار بننے کا اندازہ لگایا گیا ہے ، مگر دیش بندھو کا ایگزٹ پول (Deshbandhu UP Exit poll 2022)  اس کے بالکل برعکس پیشین گوئی کررہا ہے ۔ دیش بندھو کے ایگزٹ پول کی مانیں تو یوپی میں اکھیلیش یادو کی سماجوادی پارٹی کی سرکار بن سکتی ہے ۔ ایجنسی دیش بندھو کے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کی مانیں تو یوپی میں بی جے پی 150 سیٹوں کے اندر سمٹتی دکھ رہی ہے جبکہ سماجوادی پارٹی 200 کا ہندسہ آسانی سے پار کرتی نظر آرہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ایگزٹ پول میں بی جے پی کا جلوہ، جانئے دیگر پارٹیوں کا کیا ہے حال، دیکھئے نتائج


      دیش بندھو ایگزٹ پول کے مطابق یوپی میں بی جے پی کو 134 ۔ 150 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے جبکہ سماجوادی پارٹی کو 228 ۔ 244 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں کانگریس کے کھاتے میں ایک سے نو سیٹیں تو بی ایس پی کو دس سے چوبیس سیٹیں ہاتھ لگ سکتی ہیں ۔ اس پول کی مانیں تو دیگر کے کھاتے میں صفر سے چھ سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ دیش بندھو کا ایگزٹ پول ، دیگر ایگزٹ پولس کے اعداد و شمار سے پوری طرح الگ ہیں ، جس میں اکھیلیش یادو کی ایس پی کی سرکار بنتی نظر آرہی ہے ۔

      حالانکہ پول آف پولس میں یوپی میں بی جے پی کی سرکار بنتی دکھ رہی ہے ۔ سبھی ایجنسیوں کے پول آف پولس میں بی جے پی آسانی سے اکثریت تک پہنچتی نظر آرہی ہے ۔ اترپردیش کیلئے جاری سات ایگزٹ پولس کی مانیں تو یوپی میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی سرکار بننے جارہی ہے ۔ ان ایگزٹ پول میں ایس پی کو پچھلی مرتبہ کے مقابلہ میں کافی فائدہ ہوتا نظر آرہا ہے ۔

      POLL OF POLLS Exit Poll

      BJP+- 238-258
      SP+ – 128-148
      BSP- 8-16
      INC- 3-7
      OTH- 0
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: