اعظم خان کا پتہ بتانے والے اور پکڑنے والے کو دوں گا 25-25 ہزار کا انعام : مولانا بابو علی

مولانا بابو علی نے کہا کہ آج تک ہندوستان میں کسی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف 87 مقدمات درج نہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 87 مقدمات درج ہونے کے بعد بھی پولیس ان کو گرفتار نہیں کررہی ہے ، ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔

Sep 20, 2019 10:07 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 10:07 PM IST
اعظم خان کا پتہ بتانے والے اور پکڑنے والے کو دوں گا 25-25 ہزار کا انعام : مولانا بابو علی

اعظم خان ۔ فائل فوٹو ۔

سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان ایک طرف جہاں ہر دن درج ہوتے کیس سے پریشان ہیں وہیں اب ان پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حالانکہ یہ اعلان پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ اعلان رامپور کے ہی رہنے والے مولانا بابو علی نے کیا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اعظم خان کا پتہ بتانے والے اور پکڑنے والی پولیس ٹیم کو وہ خود 25-25 ہزار روپے کا انعام دیں گے ۔ مولانا بابو علی نے کہا کہ آج تک ہندوستان میں کسی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف 87 مقدمات درج نہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 87 مقدمات درج ہونے کے بعد بھی پولیس ان کو گرفتار نہیں کررہی ہے ، ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔

مولانا نے اعظم خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رمضان کے ماہ میں ہمارا جامعیہ سعدیہ مدرسہ منہدم کروایا اور تین دن بعد مجھے جیل میں بند کردیا ۔ وہیں جیل میں بھی ہمیں کافی پریشان کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 8 نمبر بیرک میں ہمیں بند کیا گیا تھا اور جیلر سے کہا گیا تھا کہ اس سے گھاس اور نالیاں صاف کروائی جائیں ۔ میں نے اس لئے ان پر انعام کا اعلان کیا کیونکہ آج تک ملک کے کسی بھی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف اتنے مقدمے درج نہیں ہوئے ہیں ۔

Loading...

मौलाना बाबू अली

ادھر رامپور ضلع جیل کے پھانسی گھر کی زمین خریدنے اور بیچنے کے معاملہ میں 32 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کی تیاری ہے ۔ اس معاملہ میں اعظم خان کی بیوی اور ان کی بہن بھی ملزم ہیں ۔ نائب تحصیلدار کرشن گوپال کی طرف سے 32 افراد کے خلاف پولیس میں تحریر دی گئی ہے ۔ اس معاملہ میں جلد ہی تھانہ میں کیس درج کیا جاسکتا ہے ۔

Loading...