ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ہوا پیار ، شادی کیلئے گھر چھوڑ کر آئی لڑکی تو تھانہ پہنچ گیا لڑکا ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے حیران

ریلوے پلیٹ فارم پر جیسے ہی لڑکے نے لڑکی کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹ گیا ۔ اس کے بعد وہ لڑکی کو لے کر تھانہ پہنچ گیا ۔

Nov 14, 2019 09:34 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 09:34 PM IST
ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ہوا پیار ، شادی کیلئے گھر چھوڑ کر آئی لڑکی تو تھانہ پہنچ گیا لڑکا ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے حیران

علامتی تصویر

سوشل میڈیا پر روز کوئی نہ کوئی واقعہ سرخیوں میں آجاتا ہے ۔ تازہ معاملہ وارانسی اور ممبئی سے وابستہ ہے ۔ وارانسی کے رہنے والے ایک لڑکے نے ٹک ٹاک پر ایک لڑکی کے ڈانس کا ویڈیو دیکھا ، تو اس کا دیوانہ ہوگیا ۔ ویڈیو لائیک کیا اور پھر دوسری سوشل سائٹس کے ذریعہ ان کے درمیان باتیں ہونے لگیں ۔ معاملہ ایک دوسرے کو پسند کرنے تک پہنچ گیا ۔ پیار کی وجہ سے لڑکی نے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی ممبئی سے وارانسی پہنچ گئی ، لیکن ریلوے پلیٹ فارم پر جیسے ہی لڑکے نے لڑکی کو دیکھا تو اس کی جسامت دیکھ کر وہ پیچھے ہٹ گیا ۔ اس کے بعد وہ لڑکی کو لے کر تھانہ پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک ایپ پر ممبئی کی لڑکی کو منڈواڈیہہ کے لڑکے سے پیار ہوگیا ۔ دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم ہنگامہ اس وقت ہوگیا جب لڑکی ممبئی سے منڈواڈیہہ کے رہنے والے لڑکے سے ملنے کیلئے وارانسی پہنچ گئی ۔ منڈواڈیہہ اسٹیشن پر پہنچ کر لڑکی نے فون کرکے لڑکے کو بلایا ۔ لڑکا منڈواڈیہہ اسٹیشن پہنچا ، لیکن جیسے ہی اس نے لڑکی کو دیکھا تو اس کے ہوش اڑگئے ۔ دراصل لڑکا پتلا اور چھوٹے قد کا ہے اور لڑکی کا قد اس سے کہیں زیادہ لمبا ہے ، جس کو دیکھ کر لڑکا ڈر گیا ۔

Loading...

یہ خوف اس وقت مزید بڑھ گیا جب لڑکی نے بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر بھاگ کر آئی ہے ۔ اس کے بعد لڑکے نے لڑکی کو راضی کرتے ہوئے اپنے گھر نہ لے کر منڈواڈیہہ تھانہ لے گیا اور پورے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔

لڑکے نے بتایا کہ وہ منڈواڈیہہ کا رہنے والا ہے اور اس نے نو ماہ پہلے ممبئی کی رہنے والی ایک لڑکی کا ٹک ٹاک پر ویڈیو لائیک کیا تھا ۔ لائیک کے بعد دونوں ٹک ٹاک پر ایک دوسرے کو فالو کرنے لگے اور پھر ان کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ۔ لڑکی کے یوم پیدائش پر لڑکے نے اس سے اپنی محبت کا اظہار کردیا ، جس کو لڑکی نے قبول کرلیا ۔ اس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم اس کے بعد کچھ دنوں تک موبائل میں خرابی کا بتاکر لڑکے نے لڑکی کا فون نہیں اٹھایا اور نہ ہی کسی میسیج کا جواب دیا ، جس کی وجہ سے لڑکی گھبرا گئی اور وہ اہل خانہ کو بتائے بغیر ہی ممبئی سے وارانسی پہنچ گئی ۔

لڑکے نے منڈواڈیہہ پولیس کو بتایا کہ لڑکی بھاگ کر اپنے گھر سے آئی ہے ، جس کی وجہ سے اس کے اہل خانہ پریشان ہیں ۔ برائے کرم اس کے گھر پر اطلاع دے دیجئے ۔ منڈواڈیہہ پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کو فوری طور پر منڈواڈیہہ آنے کیلئے کہا ہے ۔

Loading...