ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش :کوروناکرفیومیں 31مئی تک توسیع،ضروری خدمات رہے گی جاری، حکومت نے کیا اعلان

کورونا کرفیو 31 مئی کو صبح 7 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران صرف ضروری خدمات مثلا ً ویکسی نیشن ، صنعتی سرگرمیاں ، طبی کام وغیرہ بدستور جاری رہیں گی۔اس سلسلے میں ،وزیراعلیٰ یوگی نے کہا ۔اتر پردیش حکومت ریاست کے لوگوں کی زندگی اور معاشی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • Share this:
اترپردیش :کوروناکرفیومیں 31مئی تک توسیع،ضروری خدمات رہے گی جاری،  حکومت نے کیا اعلان
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ: اتر پردیش میں ، کورونا کرفیو میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ کورونا کرفیو 31 مئی کو صبح 7 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران صرف ضروری خدمات مثلا ً ویکسی نیشن ، صنعتی سرگرمیاں ، طبی کام وغیرہ بدستور جاری رہیں گی۔اس سلسلے میں ،وزیراعلیٰ یوگی نے کہا ۔اتر پردیش حکومت ریاست کے لوگوں کی زندگی اور معاشی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ ہم نے کوویڈکی اس دوسری لہر میں جزوی طور پر کورونا کرفیو کی پالیسی اپنائی ہے۔جس کے مثبت نتائج نظر آرہے ہیں۔ اس سے ہمیں کورونا کا سلسلہ تو ڑ نے میں مدد مل رہی ہے۔



وزیراعلیٰ یوگی نے مزید کہا ، "ریاست کے عوام بھی کرفیو کے دوران انتظامیہ کا تعاون کررہے ہیں۔ایکٹیو کیسزمعاملات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اسی لیے 31 مئی کی صبح 07 بجے تک جزوی طور پر کورونا کرفیو میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ ویکسی نیشن ، ضروری صنعتی سرگرمیاں ، طبی کام وغیرہ جیسی خدمات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کی جارہی ہے۔ "


اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6046 نئے کورونا (COVID-19) کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح بھی کمی آئی ہے۔ اب مثبتیت کی شرح 1.97فیصد ہے۔ 17540 متاثرہ افراد کواسپتالوں سے ڈسچارج کردیاہے۔ریاست میں صحت یابی کی شرح 93.2 فیصد ہے۔ جزوی کورونا کرفیو کا اثر واضح طور پر نظر آتا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 22, 2021 09:31 PM IST