Noida News: بدلنے جارہے ہیں گریٹر نوئیڈا کے سیکٹروں کے نام، لوگوں سے مشورہ لے کر دیا جائے گا نیا نام
Noida News: بدلنے جارہے ہیں گریٹر نوئیڈا کے سیکٹروں کے نام، لوگوں سے مشورہ لے کر دیا جائے گا نیا نام
Noida News: اگر آپ گریٹر نوئیڈا میں رہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے کام کی ہے ، کیونکہ اب تک جس سیکٹر میں آپ رہتے ہیں ، ان رہائشی سیکٹروں کے نام جلد بدل سکتے ہیں ۔
نوئیڈا : اگر آپ گریٹر نوئیڈا میں رہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے کام کی ہے ، کیونکہ اب تک جس سیکٹر میں آپ رہتے ہیں ، ان رہائشی سیکٹروں کے نام جلد بدل سکتے ہیں ۔ دراصل جن سیکٹروں کو لوگ الفا ، بیٹا ، گاما ، ڈیلٹا کے نام سے جانتے تھے ، ان کے نام اب سیکٹر ایک ، دو ، تین ، چار، اس طرح سے رکھنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ نام رکھنے کا پروسیس جلد شروع کیا جاسکے ، اس کیلئے گریٹر نوئیڈا اتھاریٹی نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے ۔ یہ کمیٹی گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا کے باشندوں سے بھی مشورے لے گی اور اس کے بعد ناموں کو حتمی شکل دیا جائے گا ۔
بتادیں کہ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹروں کے نام 1991 میں گریٹر نوئیڈا بسنے کے بعد رکھے گئے تھے ۔ اس وقت ان کے نام الفا ، بیٹا ، گاما ، ڈیلٹا ، اومیکران ، میو ، جیو، چائی ۔ فائی، پائی رکھے گئے تھے ۔ بعد میں جب سیکٹر بڑھنے لگے تب ان ناموں کے آگے ون ، ٹو ، تھری جوڑ دئے گئے ۔ وہیں کئی جگہ ان سیکٹروں کے آس پاس نمبرات والے سیکٹر بھی بنادئے گئے ہیں ۔
دراصل پہلے سیکٹروں کے جو نام تھے ، اس کے آس پاس نمبرات والے سیکٹر ہونے سے لوگوں کو کفیوزن ہوتا تھا ، کیونکہ جیسے رہائشی سیکٹر سورن نگری کے پاس ہی سیکٹر 36 اور 37 بسا دئے گئے تھے ۔ اسی طرح سیکٹر ایک ، دو ، تین ، سیکٹر دس ، بارہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں ہیں ، لیکن ان کے درمیان کے کئی نمبر والے سیکٹر ہیں ہی نہیں اور لوگ سیکٹروں کی لوکیشن کا اندازہ نہیں لگا پاتے تھے ، اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے اتھاریٹی ان سیکٹروں کے نام بدلنے پر غور کررہی ہے ۔
نئے ناموں کو لے کر گریٹرنوئیڈا اتھاریٹی نے طے کیا ہے کہ جتنے بھی صنعتی سیکٹر ہیں ، ان کے نام ایکوٹیک سے رہیں گے اور انسٹی ٹیوٹ اور آئی ٹی سیکٹروں کے نام نالج پارک ون ، ٹو ، تھری ، فور سے ہی رہیں گے ۔ اس کے ساتھ ٹیک زون نام ختم کئے جائیں گے ۔ جتنے بھی رہائشی سیکٹر ہیں ، ان کے نام سیکٹر ایک ، دو ، تین ، چار جیسے نمبر سے ہوں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔