Shocking: ہاپوڑ میں نوجوان سے بدفعلی، پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا گیا بیلن، ہوگئی ایسی حالت، علاقہ میں سنسنی
Shocking: ہاپوڑ میں نوجوان سے بدفعلی، پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا گیا بیلن، ہوگئی ایسی حالت، علاقہ میں سنسنی
Hapur News: اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک نوجوان نے اپنے ہی دو دوستوں پر بدفعلی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ وہیں اس واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
ہاپوڑ : اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک نوجوان نے اپنے ہی دو دوستوں پر بدفعلی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ وہیں اس واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک دونوں میں سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔
جانکاری کے مطابق یہ واقعہ بہادرگڑھ تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ بدفعلی کے بعد دوستوں نے حیوانیت دکھاتے ہوئے نوجوان کے پرائیویٹ پارٹ میں بیلن ڈال دیا ، جس کی وجہ سے خون بہنے سے اس کی موت ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہولی کے دن تینوں دوست شراب پی رہے تھے ۔ اسی دوران دو دوستوں نے اپنے ساتھی دوست کے ساتھ بدفعلی کی اور نشے کی حالت میں اس کے پرائیویٹ پارٹ میں بیلن ڈال دیا ، جس کے بعد نوجوان کا زیادہ خون بہنے لگا ۔ ایسے میں گاوں کے لوگوں نے اس کو اسپتال میں بھرتی کرایا ، جہاں سے اس کو میرٹھ منتقل کردیا گیا ، لیکن آج نوجوان کی موت ہوگئی ۔ مرنے والے کے بھائی نے گاوں کے دو لوگوں پر بہادرگڑھ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ پولیس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔
وہیں صبح میں خبر سامنے آئی تھی کہ بندیل کھنڈ کے مہوبہ میں ہولی پر رنگ لگانے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی کی ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ اطلاع کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے تینوں ملزمین کو حراست میں لے لیا تھا ۔ فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
جانکاری کے مطابق یہ واقعہ مہوبہ شہر کوتوالی علاقہ میں پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہولی پر رنگ لگانے کے بہانے گھر میں گھس کر تین دبنگوں نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ لڑکی کی چیخ سن کر اہل خانہ کے لوگ جب دوڑے تو ملزم بائیک چھوڑ کر جائے واقعہ سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔