ایودھیا : رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اب ایودھیا کے دھنی پور میں بنائی جانے والی مسجد کی تعمیر کو منظوری مل گئی ہے ۔ رام مندر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے ایودھیا سے 25 کلو میٹر دور دھنی پور میں پانچ ایکڑ کی زمین مسجد کی تعمیر کیلئے دی گئی تھی ۔ حالانکہ ابھی تک مسجد کی تعمیر میں قانونی کارروائی میں پینچ پھنسا ہوا تھا ، لیکن گزشتہ جمعہ کی دیر شام ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی میٹنگ کے بعد مسجد کی تعمیر کی اجازت قانونی معیارات کو پورا کرتے ہوئے دیدی گئی ۔ اس کے بعد مسجد کی تعمیر کا کام بھی اب جلد ہی شروع ہوگا اور آنے والے دنوں میں جدید سہولیات سے لیس مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔
انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے رکن ارشد افضال خان بتاتے ہیں کہ مسجد کی تعمیر کی منظوری ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے دیدیا ہے ۔ مسجد کیلئے تشکیل ٹرسٹ کے رکن نے کہا کہ زمین کے استعمال کو تبدیل کرتے ہوئے نقشہ کو منظور کیا گیا ہے ۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ سرکاری کارروائی باقی ہے، لیکن سبھی عمل پورا کرنے کے بعد نقشہ مل جائے گا ۔ نیوز18 لوکل سے بات چیت کرتے ہوئے انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے رکن ارشد افضال خان نے کہا کہ آنے والے رمضان ماہ کے بعد مسجد کی تعمیر کیلئے تشکیل ٹرسٹ کی ایک میٹنگ ہوگی ، جس میں ٹرسٹ کے سبھی اراکین موجود رہیں گے ۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کس طرح سے مسجد کی تعمیر ہونی ہے ۔
اس کے علاوہ یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ اپریل ۔ مئی ماہ سے مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکتا ہے ۔ ٹرسٹ کے رکن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کافی مدد کی گئی ہے ۔ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کو جمع کرنے کیلئے ضلع افسر ایودھیا نے کافی مدد کی ۔ وہیں ضلع افسر ایودھیا نتیش کمار نے بتایا کہ مسجد تعمیر کیلئے تشکیل ٹرسٹ کے ذریعہ درخواست دی گئی تھی ۔ این او سی کیلئے سبھی محکموں سے منظوری مانگی گئی تھی، جو پوری ہوچکی ہے ۔
بورڈ کی میٹنگ میں مسجد کے نقشہ کو منظور کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر زمین مسلم سماج کو دیدی گئی تھی ۔ ضلع افسر نے کہا کہ ایودھیا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی سرزمین رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔