کانپور : یوپی کے کانپور میں ٹھنڈ کا قہر لگاتار جاری ہے ۔ عالم یہ ہے کہ روزانہ ہارٹ اٹیک اور برین اسٹروک کے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ٹھنڈ کی وجہ سے ضلع اسپتال اور ہیلٹ اسپتال کی او ڈی پی میں بڑی تعداد میں مریضوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ وہیں کانپور کے کارڈیولاجی اسپتالوں میں بھی بڑی تعداد میں روزانہ دل سے وابستہ بیماری کے مریض سامنے آرہے ہیں ۔
کانپور کے ہارٹ ڈیزیز سینٹر کے کارڈیولاجی محکمہ نے کل (جمعرات) کا اعداد و شمار بھی جاری کیا ہے، جس میں 23 لوگوں کی دل سے وابستہ بیماریوں کی وجہ سے موت کی بات کہی گئی ہے ۔ وہیں برین اسٹروک سے بھی دو مریضوں کی موت ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔ اس طرح کانپور میں جمعرات کو 25 لوگوں نے سردی کے ستم سے اپنی جان گنوا دی ہے ۔ کارڈیولاجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ونے کرشنا کا کہنا ہے کہ یہ سردی دل اور دماغ دونوں پر بھاری پڑ رہی ہے ۔ ٹھٹھرن کی وجہ سے نسوں میں بھی خون کے تھکے جم رہے ہیں ، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو اٹیک آرہے ہیں ۔ کارڈیولاجی محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو 23 لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ہے ۔ وہیں ٹھنڈ کی وجہ سے کانپور میں حالات لگاتار خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ سرد لہر چل رہی ہے اور لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں ۔
وہیں ڈاکٹر ونے کرشنا کا کہنا ہے کہ دل اور دماغ سے وابستہ بیماریوں سے بچنے کیلئے ہمیں سردی سے بچاو کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ بہت ضروری ہو تو ہی گھروں سے باہر نکلیں ۔ اس وقت مارننگ واک پوری طرح سے بند کردیں ۔ وہیں کھانے میں ہری سبزی کا استعمال کریں اور تغذیہ بخش کھانا کھائیں ۔ ساتھ ہی کہا کہ گھر کے اندر ہی ورزش اور یوگ کریں ۔ دل ، دماغ یا سینے میں درد کی پریشانی پرہونے پر فورا ڈاکٹر سے صلاح لیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔