UP News: جمعہ کی نماز کو لے کر وزیر اعلی یوگی کی سخت ہدایت، پولیس و انتظامیہ بھی الرٹ
Kanpur Violence : کانپور تشدد کے بعد جمعہ کو شہر میں پہلی نماز جمعہ آج ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ کو لے کر پولیس انتظامیہ الرٹ پر ہے ۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر سے کھلواڑ کرنے والوں پر سختی برتی جائے گی ۔
Kanpur Violence : کانپور تشدد کے بعد جمعہ کو شہر میں پہلی نماز جمعہ آج ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ کو لے کر پولیس انتظامیہ الرٹ پر ہے ۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر سے کھلواڑ کرنے والوں پر سختی برتی جائے گی ۔
گوکھپور : کانپور تشدد کے بعد جمعہ کو شہر میں پہلی نماز جمعہ آج ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ کو لے کر پولیس انتظامیہ الرٹ پر ہے ۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر سے کھلواڑ کرنے والوں پر سختی برتی جائے گی ۔ جمعہ کی نماز کے پیش نظر انہوں نے سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت دی ۔ دو روزہ دورے پر جمعرات کو گورکھپور پہنچے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور مندر کے پیٹھادھیشور روم میں افسران کے ساتھ ترقیاتی کاموں اور لا اینڈ آرڈر کو لے کر میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی مسجدوں کے سامنے سیکورٹی کے بندوبست کئے جائیں ۔ کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔
جمعہ کی نماز کو لے کر کانپور، لکھنو، وارانسی ، سنبھل ، غازی آباد اور میرٹھ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ شہر میں دفعہ 144 لاگو کردی گئی ہے ۔ وہیں پولیس کی ٹیموں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ آج شہر میں کسی بھی طرح کے دھرنا یا مظاہرہ پر روک رہے گی ۔ وہیں دوسری طرف پولیس لائن میں ڈی ایم اور پولیس کے سینئر افسران کی مذہبی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی ۔
UP | In view of the incident that happened on June 3, we held a peace committee meeting today. All people have assured us that no incident will happen and members of the peace committee will also ensure that peace prevails. Section 144 enforced: Kanpur CP Vijay Singh Meena (09.6) pic.twitter.com/RlpR9K7uBI
کانپور تشدد کے بعد ہورہی پہلی نماز جمعہ کو لے کر پولیس الرٹ موڈ پر ہے ۔ وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کے آس پاس سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ حساس علاقوں کی ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ وہیں پولیس کا خفیہ ادارہ بھی پوری طرح الرٹ ہے ۔
خیال رہے کہ تین جون کو کانپور میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے ۔ یہ تشدد کے واقعات بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے متنازع بیان کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تھے ۔ اس تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے اب تک کل 52 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے علاوہ تقریبا دس مشتبہ افاد کو بھی پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔