Kanpur Violence: پولیس نے جاری کیا 40 مشتبہ افراد کا پوسٹر، لوگوں سے کی یہ اپیل
Kanpur Violence: اترپردیش کے کانپور میں جمعہ (تین جون) کو جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر 40 مشتبہ افراد کو پوسٹر جاری کیا ہے ۔ اس کے ساتھ کانپور پولیس نے لوگوں سے مشتبہ افراد کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Kanpur Violence: اترپردیش کے کانپور میں جمعہ (تین جون) کو جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر 40 مشتبہ افراد کو پوسٹر جاری کیا ہے ۔ اس کے ساتھ کانپور پولیس نے لوگوں سے مشتبہ افراد کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کانپور : اترپردیش کے کانپور میں جمعہ (تین جون) کو جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر 40 مشتبہ افراد کو پوسٹر جاری کیا ہے ۔ اس کے ساتھ کانپور پولیس نے لوگوں سے مشتبہ افراد کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ فی الحال یہ پوسٹر یتیم خانہ چوکی میں لگانے کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعہ کمشنریٹ پولیس کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق کانپور پولیس نے 100 مشتبہ افراد کا پوسٹر تیار کروایا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان مشتبہ افراد میں سے کسی نے پتھر تو کسی نے پٹرول بم اپنے ہاتھ میں لے رکھا تھا ۔
وہیں کانپور تشدد کو لے کر شرپسندوں کے خلاف پولیس کا ایکشن لگاتار جاری ہے ۔ تشدد کے اہم ملزم اور اس کے تین ساتھیوں سمیت اب تک کل 38 لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جاچکا ہے ۔ وہیں ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کیلئے یوگی سرکار کے حکم پر تین آئی پی ایس افسر خاص طور پر کانپور بھیجے گئے ہیں ۔
کانپور پولیس کی طرف سے پوسٹ جاری کرتے ہوئے موبائل نمبر 9454403715 پر مشتبہ افراد کو دیکھتے ہی وہاٹس ایپ کے ذریعہ سے جانکاری دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ پولیس کمشنر وجے پرکاش مینا نے صاف کہا ہے کہ ملزمین کو پکڑنے میں مدد کرنے والے کی شناخت اجاگر نہیں کی جائے گی اور اس کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی ۔
وہیں پولیس کمشنر نے صاف طور پر ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی ملزمین پر کارروائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں یہ کسی طرح کا واقعہ انجام دے کرلااینڈ آرڈر کو خراب کرنے کا کام نہ کریں ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس حساس علاقوں سے لگاتار پیدل مارچ کرکے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے افواہوں سے بچنے کی ہدایت بھی دے رہے ہیں ۔
وہیں تشدد کے معاملہ میں ملزمین پر کارروائی کیلئے کانپور پولیس کمشنر وجے مینا نے ایس آئی ٹی کی چار ٹیمیں تشکیل کی ہیں، جو کہ الگ الگ کام کریں گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔