உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP: بی جے پی ممبر اسمبلی نے بابر کے جنازہ کو دیا کندھا، وزیر اعلی نے غم کا کیا اظہار، جانئے پورا معاملہ

    UP: بی جے پی ممبر اسمبلی نے بابر کے جنازہ کو دیا کندھا، وزیر اعلی نے غم کا کیا اظہار، جانئے پورا معاملہ

    UP: بی جے پی ممبر اسمبلی نے بابر کے جنازہ کو دیا کندھا، وزیر اعلی نے غم کا کیا اظہار، جانئے پورا معاملہ

    Kushinagar Murder: اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں بی جے پی کے ایک مسلم کارکن کے قتل پر ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ ضلع کے رامکولا تھانہ کے کٹھگھرہی گاوں میں مسلم نوجوان کو بی جے پی کی تشہیر کرنے اور سرکار بننے پر میٹھائی تقسیم کرنے کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی ۔

    • Share this:
      کشی نگر : اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں بی جے پی کے ایک مسلم کارکن کے قتل پر ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ ضلع کے رامکولا تھانہ کے کٹھگھرہی گاوں میں مسلم نوجوان کو بی جے پی کی تشہیر کرنے اور سرکار بننے پر میٹھائی تقسیم کرنے کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی ۔ مسلم نوجوان بابر کی اس کے پٹیداروں نے جم کر پٹائی کی ۔ سنگین حالت میں زخمی نوجوان کو پہلے ضلع اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ، جہاں سے اس کو لکھنو منتقل کردیا گیا ۔ علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ گزشتہ 20 مارچ کو پیش آیا ۔ مقتول کی لاش اتوار کو گاوں پہنی تو لوگ مشتعل ہوگئے ۔ لوگوں نے پہلے لاش کی تدفین کرنے منع کردیا ، جس کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ۔ علاقہ کے ممبر اسمبلی بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔ اس معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کرناٹک میں حجاب پہن کر امتحان دینے کیلئے پہنچی طالبہ، ٹیچر نے روکا اور پھر ....


      مقتول بابر کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پڑوس میں رہنے والے پٹیدار اس بات سے ناراض تھے کہ بابر بی جے پی کی تشہیر کیوں کررہا ہے ۔ کئی مرتبہ بابر کو بی جے پی کی تشہیر کرنے سے منع کیا تھا ۔ بابر نے رامکولا تھانہ سے لے کر کئی افسران سے تحفط کی فریاد کی ، لیکن اس کی فریاد نہیں سنی گئی ۔ رامکولا تھانہ کے ذریعہ کوئی سماعت نہیں ہونے سے دبنگوں کے حوصلے بند ہوگئے اور انہوں نے بابر کو پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا تھا ۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد بابر کی اہلیہ نے رامکولا تھانہ میں تحریر دی، جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بنگال اسمبلی میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مارپیٹ، بی جے پی کے پانچ MLA معطل


      اتوار کو جائے واقعہ پر پہنچے کسایا ایس ڈی ایم ورون کمار پانڈے نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ملزمین کی گرفتاری کی جائے گی اور جو قصوروار ہوگا ، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ حلقہ کے ممبر اسمبلی پی این پاٹھک اور انتظامی افسران کی یقین دہانی کے بعد اہل خانہ تدفین کیلئے رضامند ہوئے ۔ ممبر اسمبلی نے خود بابر کے جنارہ کو کندھا دیا اور مقتول کے بچوں کی تعلیم کا ذمہ بھی اٹھایا ۔

      وزیر اعلی یوگی نے غم کا کیا اظہار

      بتادیں کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کشی نگر کے کٹھگھرہی گاوں کے برابر کی لوگوں کے ذریعہ پٹائی سے ہوئی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے بابر کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے معاملہ کی سنجیدگی سے غیرجانبدارانہ جانچ کی افسران کو ہدایت دی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: