ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انتہائی شرمناک! شوہر بیچ سڑک پر خاتون کا ریت رہا تھا گلا ، ویڈیو بناتے ہوئے بھیڑ پوچھ رہی تھی یہ سوال

سب سے شرمناک بات یہ تھی کہ وہاں موجود بھیڑ خاتون کو بچانے کی جگہ ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ۔ اتنا ہی نہیں ویڈیو بناتے وقت بھیڑ قاتل سے پوچھ رہی تھی کہ وہ زندہ ہے یا مرگئی ۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک! شوہر بیچ سڑک پر خاتون کا ریت رہا تھا گلا ، ویڈیو بناتے ہوئے بھیڑ پوچھ رہی تھی یہ سوال
انتہائی شرمناک! شوہر بیچ سڑک پر خاتون کا ریت رہا تھا گلا ، ویڈیو بناتے ہوئے بھیڑ پوچھ رہی تھی یہ سوال

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کی پلیا کوتوالی میں بدھ کو صبح اس وقت ہنگامہ مچ گیا ، جب دن دہاڑے ایک نوجوان نے سرعام روڈ کے کنارے اپنی ہی بیوی کو گولی ماردی ہے ۔ اتنے سے بھی جب اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا ، تو اس نے بیوی کا چاقو سے گلا بھی ریت دیا ۔ جائے واقعہ پر جس نے بھی اس کو دیکھا وہ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ لیکن سب سے شرمناک بات یہ تھی کہ وہاں موجود بھیڑ خاتون کو بچانے کی جگہ ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ۔ اتنا ہی نہیں ویڈیو بناتے وقت بھیڑ قاتل سے پوچھ رہی تھی کہ وہ زندہ ہے یا مرگئی ۔ حالانکہ بعد میں کچھ دیگر لوگوں نے قاتل شوہر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔


بتادیں کہ یہ واقعہ لکھیم پور کھیری کی پلیا کوتوالی کے تحت پلیا نگر کے محلہ اندرا نگر کالونی میں پیش آیا ہے ۔ بدھ کی صبح تقریبا ساڑھے نو بجے پلیا نگھاسن روڈ پر ہائی ڈرل کالونی کے نزدیک رنجیت باشندہ بنڈا ضلع شاہجہاں پور کا اپنی بیوی منجو سے سڑک کنارے ہی کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ، جو اتنا بڑھ گیا کہ غصہ میں رنجیت نے سڑک کنارے ہی منجو کو گولی ماردی ۔ پھر بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا ، تو اس نے چاقو سے بیوی کا گلا ریت کر اس کو لہولہان کردیا ۔


اس دوران لوگ ویڈیو بناتے رہے ۔ اس ویڈیو کو جس کسی نے بھی دیکھا اس کے ہوش اڑ گئے ۔ جائے واقعہ پر موجود لوگوں نے ہی پولیس کو اس کی اطلاع دی ، لیکن اس سے پہلے ہی رنجیت نے واقعہ کو انجام دیدیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں جائے واقعہ پر جمع لوگوں نے رنجیت کو پکڑ لیا ۔ پولیس نے رنجیت کو اپنی تحویل میں لے لیا اور کوتوالی لے گئی ۔


جب اس واقعہ کی وجہ کی چھان بین شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ رنجیت کی اہلیہ ناجائز تعلقات کی وجہ سے نگھاسن تھانہ کے سلیم آباد میں کسی دوسرے شخص کے ساتھ رہ رہی تھی ۔ بیوی نے دو دن پہلے ہی رنجیت کو اس کو واپس لے جانے کیلئے شاہجہاں پور سے بلایا تھا ۔ منگل کو رنجیت بنڈا سے سلیم آباد پہنچا اور وہاں منجو کو اپنے ساتھ لے کر پلیا کے ایک ہوٹل میں رات میں ٹھہر گیا ۔ صبح یہ لوگ دہلی جانے والی بس پکڑنے کیلئے ہوٹل سے نکلے ، لیکن اسی درمیان کسی بات کو لے کر ہوئے جھگڑے میں رنجیت نے اس واقعہ کو انجام دے ڈالا ۔ فی الحال پولیس شوہر سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ وہیں مقتولہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع دفتر بھیج دیا گیا ہے ۔

پولیس افسر پونم نے بتایا کہ قتل کی واردات ہوئی ہے ، لیکن سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ لوگ خاتون کو بچانے کی جگہ ویڈیو بناتے رہے ۔ انسانی بنیاد پر بھی یہ غلط ہے ۔ معاملہ کی تفتیش جاری ہے اور قتل کی وجہ تلاش کی جارہی ہے ۔
First published: Jun 25, 2020 03:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading