உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سہاگ رات میں رومانس کے موڈ میں تھا شوہر ، مگر بیوی نے فون کر کے اپنے عاشق کو بلالیا ، پھر وہ ہوا کہ اڑ گئے سب کے ہوش

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شادی کی پہلی رات یعنی سہاگ رات تھی ، دولہا دلہن اپنے کمرے میں تھے اور دیر رات گھر کے باقی لوگ اپنے اپنے کمروں میں سونے چلے گئے ۔ کسی کو نہیں معلوم تھا کہ صبح ہوتے ہی شادی کی یہ دھوم دھام ماتم میں بدل جائے گی ۔

    • Share this:
      شادی کی پہلی رات یعنی سہاگ رات تھی ، دولہا دلہن اپنے کمرے میں تھے اور دیر رات گھر کے باقی لوگ اپنے اپنے کمروں میں سونے چلے گئے ۔ کسی کو نہیں معلوم تھا کہ صبح ہوتے ہی شادی کی یہ دھوم دھام ماتم میں بدل جائے گی ۔ علی الصبح ہی دولہن کی چیخ گونجی ، تو سب لوگ کمرے کی طرف دوڑ پڑے ۔ دولہا پھانسی پر لٹک رہا تھا اور دولہن کا کہنا تھا کہ اس کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ ایک رات پہلے جو شخص اس کا شوہر بنا تھا ، اس نے خود کشی کرلی ہے ۔ مگر سچ کیا تھا ؟
      اترپردیش کے فرخ آباد ضلع میں گزشتہ سال یعنی 2017 کی گرمیوں میں سونی کی شادی اروند سے ہوئی تھی ، لیکن اروند کو یہ بھنک تک نہیں تھی کہ یہ شادی سونی کی مرضی سے ہوئی تھی کہ نہیں ۔ یہ سوال بھی اروند کے من میں نہیں آیا تھا کیونکہ اس نے لڑکی کو دیکھ کر پسند کیا تھا ۔ تاہم لڑکی کی مرضی اس نے نہیں پوچھی تھی ۔ حالانکہ اروند اور اس کے اہل خانہ کو یہ بتادیا گیا تھا کہ سونی کی پہلے ایک شادی ہوئی تھی مگر کچھ ہی دنوں میں طلاق ہوگیاتھا ۔
      سونی اور اروند کے گھر کے بڑے افراد نے سب بات چیت اور لین دین کرکے شادی طے کی تھی ۔ شادی دھوم دھام سے ہوئی ، دعوت اور پھر رخصتی کے بعد سونی سسرال آگئی ۔ رات ہوئی یعنی سہاگ رات اور اروند اپنی دلہن کے ساتھ رومانس کرنے کے موڈ میں تھا ، لیکن اس کو کوئی اندازہ نہیں تھا کہ سہاگ رات اس کی آخری رات ہونے والی ہے۔ پہلے کچھ دیر تک سونی نے اروند کو قریب آنے سے روکا اور پھر باتھ روم جانے کا بہانا بنایا۔
      اروند نے اس کو باتھ روم جانے کی اجازت دیدی ۔ باتھ روم جانے سے پہلے میز پر رکھا دودھ کا گلاس سونی نے اروند کو دیا اور کہا کہ جب تک وہ آئے ، تب تک وہ یہ دودھ پی لے۔ باتھ روم سے کافی دیر بعد باہر آئی سونی نے دیکھا کہ دودھ کا گلاس خالی تھا اور اروند بستر پر لیٹا خراٹے لے رہا تھا ۔ "نیند کی گولیاں اثر کرگئیں "، یہ سوچ کر سونی نے ایک فون لگایا ۔ "نیند کی گولیاں کھا کر وہ سوچکا ہے ، کتنی دیر میں آوگے ؟ "سونی نے فون پر یہ کہا اور جواب سن کر فون کاٹ دیا ۔

      یہ بھی پڑھیں : سیکس پاور کی دوائیں کھاکرشوہرکرتا تھا ریپ ، برداشت کی حد ٹوٹ گئی تو بیوی نے اٹھایا یہ قدم

      کچھ دیر بعد سونی کے کمرے کے پیچھے کی طرف سے چپکے داخل ہوا روی دراصل سونی کا عاشق تھا ، جس کے ساتھ کافی طویل عرصہ سے سونی کا معاشقہ چل رہا تھا ۔ روی کمرے میں آیا اور سونی کے گلے لگ گیا ۔ دونوں بھاگنے کی تیاری میں تھے ، لیکن تبھی اروند کی نیند کھلنے لگی ۔ روی چھپ گیا اور آدھے سوئے اور آدھے جاگے کی حالت میں سونی کا ہاتھ پکڑ کر اروند لیٹا رہا ۔ سونی نے ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی تو اس کو احساس ہوا کہ ہاتھ چھوٹا تو اروند کی نیند کھل جائے گی۔
      اس نے روی سے اشاروں میں پوچھا کہ اب کیا کریں ؟ ، روی نے بستر کے نیچے الماری کے پاس دیکھا ، تو ایک رسی نظر آئی ۔ اس نے پیچھے سے آکر اروند کے گلے میں رسی ڈال دی ۔ روی رسی سے گلا گھونٹتا رہا اور سونی اروند کا منہ بند کرتی رہی ، تاکہ چیخ نہ نکلے ۔ کچھ ہی پلوں میں اروند لاش بن گیا ۔ اب روی نے فرار ہونے کیلئے کہا تو سونی کہا کہ ایسے میں گئے تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ قتل کس نے کیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھیں : جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے چمٹے سے جلادیا 13 سال کے بچے کا پرائیویٹ پارٹ

      اب یہ طے ہوا کہ اس کو خودکشی کا سین بناکر روی چلا جائے اور کچھ دن بعد سونی اس کے پاس آجائے گی ۔ دونوں نے مل کر اس قتل کو پھانسی پر لٹکا کر خودکشی کا منظر تیار کیا اور پھر روی وہاں سے چلا گیا ۔ منصوبہ کے مطابق صبح صبح ہی سونی نے شور مچادیا ۔ اب گھر کے لوگ پریشان اور ماتم میں تھے ۔ نئی بہو سونی سے تھوڑی بہت پوچھ گچھ گھر میں ہی ہوچکی تھی ، سب نے طے کیا کہ اروند کی آخری رسومات ادا کردی جائیں۔
      سونی کے والد نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا مشورہ دیا جب کہ علاقہ کے کچھ معروف لوگوںنے پولیس کو مطلع کر کے پوسٹ مارٹم کروانے کی بات کہی ۔ آخر کار پولیس آہی گئی اور پوسٹ مارٹم ہوا ۔ دو چار دن بعد پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور لاش کو پھانسی پر لٹکایا گیا ۔ اب پورا شک سونی پر تھا اور سخت پوچھ گچھ کے بعد سونی نے اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
      سونی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ روی سے بے انتہا محبت کرتی تھی ، لیکن پہلے بھی اس کے اہل خانہ نے اس کی ایک نہ سنی اور شادی کردی تھی ، اس کے باوجود اس نے روی کے ساتھ رشتہ ختم نہیں کیا اور اسی وجہ سے ازدواجی زندگی میں تلخی پیدا ہوگئی اور طلاق تک بات پہنچ گئی ۔ اس کے بعد سونی نے اپنے گھر پر پھر کہا تھا کہ وہ روی سے پیار کرتی ہے اور اسی سے شادی کرنا چاہتی ہے ، لیکن گھر والوں نے اس کی مرضی کے خلاف اروند سے شادی کروادی تھی ۔ اس کا مقصد روی کو پانا تھا ، کسی بھی حالت ، لیکن اس صورت میں تو دونوں کو جیل جانا پڑگیا۔
      ۔(محبت ، سیکس اور دھوکہ کی یہ کہانی حقیقی واقعہ پر مبنی ہے ۔ اس کے کردار اور نام بھی حقیقی ہیں )۔

      یہ بھی پڑھیں : دوسری مرتبہ سیکس کرنے سے انکار کیا تو نوجوان نے اپنے پارٹنر کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت

       
      First published: