ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

35 سالہ شادی شدہ خاتون کو 21 سال کے لڑکے سے ہوئی محبت ، نہیں ملی منزل تو اٹھایا یہ خوفناک قدم

پولیس کے مطابق پاتا ریلوے کراسنگ پر علی الصبح راجدھانی ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرنے والے عاشق اور معشوق کی شناخت ونے اور دیپا کے طور پر ہوئی ہے ۔

  • Share this:
35 سالہ شادی شدہ خاتون کو 21 سال کے لڑکے سے ہوئی محبت ، نہیں ملی منزل تو اٹھایا یہ خوفناک قدم
علامتی تصویر

اترپردیش کے اوریا ضلع میں اتوار کی صبح پھپھوند تھانہ حلقہ کے پاتا ریلوے ٹریک پر ایک عاشق جوڑے کی خودکشی کا معاملہ سامنے آنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر جائے واقعہ پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پاتا ریلوے کراسنگ پر علی الصبح راجدھانی ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرنے والے عاشق اور معشوق کی شناخت ونے اور دیپا کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد عاشق جوڑے کے گاوں میں سناٹا پسرا ہوا ہے اور خاموشی چھا گئی ہے ۔


بتایا جارہا ہے کہ معشوقہ ( 35 ) پہلے سے ہی شادی شدہ تھی جبکہ 21 سالہ ونے غیر شادی شدہ تھا ۔ دونوں ایک ہی گاوں کے رہنے والے تھے ۔ ہفتہ دیر رات اچانک دونوں گاوں سے غائب ہوگئے تھے ، جس کے بعد صبح پاتا ریلوے ٹریک پر دونوں کی لاش مسخ شدہ حالت میں پڑی ہوئی نظر آئی ، جس کی مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دی ۔


علامتی تصویر


اہل خانہ کے مطابق دیپا کا شوہر منوج دہلی میں پرائیویٹ نوکری کرتا ہے جبکہ اس کا عاشق ونے بھی اسی گاوں کا رہنے والا تھا ، جس کی وجہ سے دونوں میں محبت ہوگئی ۔ مشتبہ حالت میں دیر شام گھر سے نکلے عاشق اور معشوقہ کی صبح پاتا ریلوے ٹریک پر لاش ملنے کے بعد مقامی لوگ اس کو خودکشی بتا رہے ہیں ۔ فی الحال پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔
First published: Jan 19, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading