UP: اکھلیش یادو ایس پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ، شیوپال پھر ہوئے بیگانے! جانئے پورا معاملہ
UP: اکھلیش یادو ایس پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ، شیوپال پھر ہوئے بیگانے! جانئے پورا معاملہ
Akhilesh Yadav: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو پارٹی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں عام اتفاق رائے سے ایس پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔
لکھنو : سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو پارٹی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں عام اتفاق رائے سے ایس پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ ایس پی کے سینئر لیڈر اودھیش پرساد نے ایس پی سربراہ کو لیجلسیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کی تجویز پیش کی ، جس کی سینئر ممبر اسمبلی عالم بدیع نے حمایت کی ۔ لکھنو میں پارٹی صدر دفتر میں ہوئی اس میٹنگ کے بعد ایس پی کی اترپردیش یونٹ کے صدر نریش اتم نے صحافیوں کو بتایا کہ اکھلیش یادو کو لیجلسیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ وہیں پارٹی کی میٹنگ میں نہیں بلائے جانے سے شیوپال یادو ناراض ہیں ۔
لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے ساتھ ہی اکھلیش یادو کا اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننا طے ہے ۔ مین پور کی کرہل اسمبلی سیٹ سے جیتنے والے اکھلیش یادو نے حال ہی میں اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی اپنی پارٹی کی شکست کو قبول کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کو اسمبلی میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
وہیں ایس پی کے یوپی ریاستی صدر نریش اتم نے کہا کہ اکھلیش یادو کی قیادت میں پارٹی ریاستی اسمبلی میں لوگوں کے بنیادی معاملات کو پرزور طریقہ سے اٹھائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی سرکار کے سبھی فرضی دعووں اور غلط کاموں کی مخالفت کرے گی ۔
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے چچا اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے کھلے طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا ۔ میں نے دو دنوں تک انتظار کیا اور اس میٹنگ کیلئے اپنے سبھی پرورگام رد کردئے تھے ، لیکن مجھے مدعو نہیں کیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ میں سماجوادی پارٹی سے ممبر اسمبلی ہوں ، پھر بھی مدعو نہیں کیا گیا ۔
وہیں اپنے اگلے قدم کو لے کر سوال پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی آپ کو بتاوں گا ۔ وہیں شیوپال کی ناراضگی کو لے کر ایس پی یوپی صدر نریش اتم نے کہا کہ ساتھی پارٹیوں کو 28 کو بلایا جائے گا ۔ ان کی اپنی الگ پارٹی ہے ۔ پللوی پٹیل ، او پی راج بھر، شیو پال اور مہان دل کو بھی باقی سبھی ساتھی پارٹیوں کے ساتھ 28 مارچ کو بلایا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔