اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Surya Namaskar : سوریہ نمسکار حب الوطنی نہیں پوجا کا طریقہ، مسلم طلبہ نہ ہوں شامل ، مسلم پرسنل لا بورڈ نے کی مخالفت

    Surya Namaskar : یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یکم جنوری سے 7 جنوری تک اسکولوں میں 'سوریہ نمسکار' (Surya Namaskar)  کا پروگرام منعقد کرنے کے حکومت کے حکم پر سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) نے سرکاری اسکولوں میں سوریہ نمسکار کے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔

    • Share this:
      لکھنؤ: یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یکم جنوری سے 7 جنوری تک اسکولوں میں 'سوریہ نمسکار' (Surya Namaskar)  کا پروگرام منعقد کرنے کے حکومت کے حکم پر سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) نے سرکاری اسکولوں میں سوریہ نمسکار کے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے صاف کہہ دیا ہے کہ مسلم طلبہ ایسے پروگراموں میں حصہ نہ لیں ۔ جنرل سکریٹری مولانا خالد رحمانی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم طلبہ ایسے پروگراموں میں شرکت نہ کریں ۔

      آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پروگرام کے حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ مسلم طلبہ کو ایسے پروگراموں میں شرکت سے گریز کرنا چاہئے ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ حکومت اکثریت کی روایات اور ثقافت کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، یہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوریہ نمسکار حب الوطنی نہیں ہے، یہ صرف پوجا کا ایک طریقہ ہے۔ اس لئے مسلم طلبہ ان پروگراموں میں شامل نہ ہوں ۔

      انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اس حکم کو واپس لینا چاہئے اور ملک میں سیکولر اقدار کو فروغ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی ہدایات جاری کرنے کی بجائے مہنگائی اور بے روزگاری وغیرہ جیسے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

      دراصل یو جی سی یعنی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے 29 دسمبر کو ایک سرکلر جاری کیا تھا، جس میں ملک بھر کے 30000 اداروں میں تین لاکھ طلبہ سے کہا گیا تھا کہ وہ ہندوستان کے 75 ویں سال کے موقع پر امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ترنگے کے سامنے سوریہ نمسکار کریں ۔

      ادھر یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر نشانہ سادھا ہے ۔ محسن رضا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو آل انڈیا مولوی پرسنل لا بورڈ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اکھلیش یادو جی کو نمسکار کریں گے، ملائم سنگھ یادو جی، راہل گاندھی جی اور سونیا گاندھی جی کو نمسکار کریں گے، لیکن سوریہ نمسکار نہیں کریں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: