உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP News: آسام اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر سید سبط رضی کا لکھنو میں انتقال، کے جی ایم یو میں لی آخری سانس

    UP News: آسام اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر سید سبط رضی کا لکھنو میں انتقال، کے جی ایم یو میں لی آخری سانس

    UP News: آسام اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر سید سبط رضی کا لکھنو میں انتقال، کے جی ایم یو میں لی آخری سانس

    Lucknow News: سابق گورنر سید سبط رضی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں ہفتہ کو لکھنو کے ٹراما سینٹر میں آخری سانس لی ۔ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Lucknow | Delhi | Kanpur Dehat
    • Share this:
      لکھنو : سابق گورنر سید سبط رضی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں ہفتہ کو لکھنو کے ٹراما سینٹر میں آخری سانس لی ۔ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ان کا لکھنو میں واقع کنگ جارج میڈیکل کالج میں علاج چل رہا تھا ۔ جھارکھنڈ اور آسام کے گورنر رہ چکے کانگریس لیڈر سید سبط رضی کو گزشتہ دنوں میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ سابق گورنر کے انتقال سے اہل خانہ اور سیاسی گلیاروں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سید سبط رضی تین مرتبہ راجیہ سبھا کا رکن رہنے کے ساتھ ہی آسام اور جھارکھنڈ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار، انتظامیہ نے دی اجازت


      فیملی سے وابستہ ایک رشتہ دار نے بتایا کہ سید سبط رضی محرم کیلئے دہلی سے لکھنو آئے تھے ۔ اسی درمیان گزشتہ تین چار دن سے ان کو پریشانی ہورہی تھی، اس لئے جمعہ کو انہیں لکھنو کے جی ایم یو کے لاری محکمہ میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ لاری سے آج ٹراما سینٹر میں انہیں منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ 82 سالہ سید سبط رضی شوگر کے مریض تھے ، ان کے دل کا آپریشن بھی ہوچکا تھا ۔ رشتہ دار جبار حسین نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق دل کی عارضہ اور بی پی لو ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہماچل پردیش میں اچانک آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے 19 افراد کی موت، چھ لاپتہ


      آسام اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر سبط رضی تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1980 سے 1985 تک، دوسری مرتبہ 1988 سے 1992 تک اور تیسری مرتبہ 1992 سے 1998 تک راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے فرائض انجام دئے۔

      بتادیں کہ سید سبط رضی اتر پردیش کانگریس یوتھ کانگریس کے صدر اور پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سمیت پارٹی میں کئی تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: