سفر کے دوران خوفزہ نظر آئے عتیق احمد، 23 گھنٹے 37 منٹ میں ایک مرتبہ بھی پلک تک نہیں جھپکائی
سفر کے دوران خوفزہ نظر آئے عتیق احمد، 23 گھنٹے 37 منٹ میں ایک مرتبہ بھی پلک تک نہیں جھپکا (PHOTO:News18)
Ateeq Ahmed News : مافیا ڈان عتیق احمد کا سابرمتی جیل سے نینی جیل تک کا 1270 کلومیٹر طویل سفر مکمل ہوگیا ، لیکن اس دوران وہ بے چین اور گھبراہٹ کا شکار رہے۔ خوف ان کے چہرے پر چھایا رہا اور وہ پورے 23 گھنٹے 37 منٹ میں ایک بار بھی نہیں سوئے۔
نئی دہلی : مافیا ڈان عتیق احمد کا سابرمتی جیل سے نینی جیل تک کا 1270 کلومیٹر طویل سفر مکمل ہوگیا ، لیکن اس دوران وہ بے چین اور گھبراہٹ کا شکار رہے۔ خوف ان کے چہرے پر چھایا رہا اور وہ پورے 23 گھنٹے 37 منٹ میں ایک بار بھی نہیں سوئے۔ ہر وقت جاگتے رہے اور بار بار ادھر ادھر دیکھتے رہے۔ پرانے اغوا کیس میں اشرف اور عتیق کے خلاف سزا کا اعلان منگل کو ہونا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عتیق نے ایک بار بھی پلک نہیں جھپکائی اور نیند ان کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ یہاں نینی جیل پہنچتے ہی انہوں نے راحت کی سانس لی۔ جیل پہنچنے پر ان کی تلاشی لی گئی، ان کا وزن اور قد ناپا گیا ۔
جیل حکام نے بتایا کہ عتیق کو ہائی سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ یہاں ایک ہیڈ جیل وارڈر اور دو جیل وارڈرز نے عتیق کی تلاشی لی ۔ جب کہ جیل کے گیٹ پر میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لی گئی۔ عتیق کو جیل کا عام کھانا دیا جائے گا۔ عتیق نے اپنی بیرک میں آتے ہی پگڑی اتاری اور لیٹ گئے ۔ نینی جیل میں پیر کی دوپہر سے ہی پولیس فورس کی بھاری نفری تعینات تھی اور میڈیا کے نمائندوں کا ایک مجمع تھا۔ اس کے علاوہ نینی جیل کے مین گیٹ پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی اور باہر کے لوگوں کا داخلہ روک دیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران صبح سے اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے تھے کہ عتیق احمد کو نینی جیل میں کس بیرک میں رکھا جائے۔ پریاگ راج پولیس کمشنر رامت شرما کے مطابق 17 سال پرانے اغوا کیس کے ملزمان کو 28 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ شرما کے مطابق مافیا ڈان عتیق احمد کو عدالت کے حکم کے مطابق پریاگ راج لایا گیا ہے۔
پریاگ راج پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم اتوار کی شام عتیق احمد کو گجرات کی سابرمتی جیل سے لے کر پریاگ راج کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 24 فروری کو راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال اور ان کے دو سیکورٹی اہلکاروں کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
اس واقعہ کے اگلے ہی دن امیش پال کی بیوی کی شکایت پر عتیق احمد، بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین اور دیگر کے خلاف دھوم گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔