اترپردیش: تعلیمی معیار و وقار اور اقیتی تعلیمی ادارے، جانئے کیا کہتے ہیں دانشوران
اترپردیش: تعلیمی معیار و وقار اور اقیتی تعلیمی ادارے، جانئے کیا کہتے ہیں دانشوران
Uttar Pradesh News: معروف دانشور و معالج پروفیسر ڈاکٹر کوثر عثمان کہتے ہیں کہ ابتدا سے لیکر آج تک جس انداز سے وسیم اختر نے اس دانش گاہ کی تعمیر و تشکیل کی ہے وہ میدان تعلیم سے جڑے دوسرے لوگوں بالخصوص ان لوگوں کے لئے نظیر ہے جو تعلیمی ادارے چلارہے ہیں اور مستقبل میں ملک و ملت اور سماج کے دبے کچلے لوگوں کے لیے اہم تعلیمی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں ۔
لکھو: اگر اقلیتی طبقے کے لوگوں نے تعلیم اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر توجہ دی ہوتی تو ملک و معاشرے کا منظر نامہ مختلف ہوتا ، آج اس سماج کو پروفیسر سید وسیم اختر جیسے لوگوں کی ضروت ہے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں انٹیگرل یونیورسٹی کو اے پلس گریڈ ملا ہے جس کے بعد سے اہم لوگ یونیورسٹی سے متعلقہ لوگوں کو مبارکباد پیش کرکے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔ معروف دانشور و معالج پروفیسر ڈاکٹر کوثر عثمان کہتے ہیں کہ ابتدا سے لیکر آج تک جس انداز سے وسیم اختر نے اس دانش گاہ کی تعمیر و تشکیل کی ہے وہ میدان تعلیم سے جڑے دوسرے لوگوں بالخصوص ان لوگوں کے لئے نظیر ہے جو تعلیمی ادارے چلارہے ہیں اور مستقبل میں ملک و ملت اور سماج کے دبے کچلے لوگوں کے لیے اہم تعلیمی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر کوثر عثمان نے یہ بھی کہا کہ اے پلس گریڈ کی حصولیابی کے لئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت اور یونیورسٹی انتظامیہ و دیگر اسٹاف بھی خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
پروفیسر رمیش دیکشت کہتے ہیں کہ وہ پروفیسر وسیم اختر کی دورندیشی ، تعلیمی رموز پر عمیق نظر ، انتظامی صلاحیت، حالات کے ساتھ تعلیمی و تکنیکی اجتہاد اور عالمانہ بصیرت کے مداح ہیں وسیم اختر صاحب نے ایک ایسا تاریخی کام کردیا ہے جسکا فائدہ ہمارے سماج کے ہر طبقے کو لوگوں کو اب بھی مل رہا ہے اور مستقبل میں بھی ملتا رہے گا ۔ معروف عالم دین مولانا خالد رشید نے بھی انٹیگرل یونیورسٹی کو نیک کے ذریعے اے پلس گریڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب اورکمزورلوگوں کے لیئے باوقار اداروں میں معیاری تعلیم کا نظم قائم کرکے ہی اقلیتوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، اس حوالے سے وسیم اختر جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں یونیورسٹی کی ترقی اور کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ہم دعا گو ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ یونیورسٹی اسی طرح آگے بڑھتی رہے ۔ترقی کی منازل طے کرتی رہے ۔
یونیورسٹی میں ایک استاد کی حیثیت سے اہم خدنات انجام دے چکی بایو ٹیکنالوجی کی ڈائرکٹر ڈاکٹر ہما مصطفیٰ کہتی ہیں کہ انٹیگرل یونیورسٹی کو جو گریڈ ملا ہے اس سے دلی خوشی ہوئی ہے اور ہم یہ اعتراف بھی کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کا تعلیمی معیار و وقار اور خاص طور پر فضا اور ماحول اس طرح کا ہے کہ ہم نیک کی جانب سے اے پلس پلس گریڈ دئے جانے کی توقع کررہے تھے ، لیکن ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پروفیسر سید وسیم اختر کی سرپرستی اور پروچانسلر و وائس چانسلر کی قیادت میں انٹیگرل یونیورسٹی بڑے سے بڑا گریڈ حاصل کرکے ہندوستان کے تعلیمی نقشے پر نمایان و ممتاز حیثیت برقرار رکھے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی میں وسیم صاحب کی اہلیہ محترمہ عذرا وسیم کا بھی اہم کردار ہے اور اب ڈاکٹر ندیم اختر بھی اپنی علمی اور انتظامی صلاحیتوں سے اس ادارے کو نئی سمت و رفتار عطا کرنے کی کامیاب کوششیں کررہے ہیں ۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب کسی تعلیمی ادارے کو اس طرح کے گریڈ ملتے ہیں تو ادارے سے منسلک سبھی لوگوں کی ذمہداریاں مزید بڑھ جاتی ہیں تاکہ یونیورسٹی کا تعلیمی نظام نہ صرف بہتر رہے بلکہ اسمیں بہتری کے مزید امکان بھی روشن ہوتے رہیں ۔
اس موقع پر بانی و چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر بھی نیک خواہشات رکھنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے یہی کہتے ہیں کہ ہم نے تعلیم کے معیار وقار اور تربیتی خطوط پر ہمیشہ خصوصی توجہ دی ہے اور مستقبل میں بھی ہم اس یونیورسٹی کو اس سطح تک لے جانا چاہیں گے کہ یہ دوسرے لوگوں کے لئے ایک مثال ایک نظیر بن جائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔