UP Election 2022 Dates: کورونا کے دور میں انتخابات پر الیکشن کمشنر نے کہا : ہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے
UP Election 2022 Dates: کورونا کے دور میں انتخابات پر الیکشن کمشنر نے کہا : ہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے
UP Assembly Election 2022 Schedule : کورونا کے دور میں اترپردیش میں انتخابات کرائے جانے کے سوال کا جواب چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے شاعرانہ انداز میں دیا ۔ الیکشن کمشنر نے کورونا گائیڈلائنس کو بتانے سے پہلے ایک شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ : یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہے ، ہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے ۔
لکھنو : اترپردیش میں ہونے والی اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Assembley Elections 2022) کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے ۔ کورونا کے دور میں اترپردیش میں انتخابات کرائے جانے کے سوال کا جواب چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے شاعرانہ انداز میں دیا ۔mani الیکشن کمشنر نے کورونا گائیڈلائنس کو بتانے سے پہلے ایک شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ : یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہے ، ہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات بالکل بھی موزوں نہیں ہیں ، ڈائنامک حالات ہیں ، جو بھی الیکشن افسر ہوں گے وہ ڈبل ویکسینیٹڈ ہوں گے ، جو فرنٹ لائن ورکرس ہوں گے ، انہیں بوسٹر ڈوز بھی دی جاسکتی ہے ۔ سارے پولنگ بوتھ سینیٹائز ہوں گے ۔ سبھی پولنگ بوتھ کی ویکسینیشن کی جانچ کریں گے ۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے دوران غیرقانونی پیسے اور شراب پر سخت نگرانی رکھی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کو آن لائن پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی بھی سہولت دی جائے گی ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق شیڈیول جاری ہونے کے بعد ہی لاگو ہوجائے گا ۔ الیکشن کا نوٹیفکیشن فوری اثر سے لاگو ہوگیا ہے اور اس کی وجہ سے اب کسی بھی ریاست میں کوئی سرکار عوام کو لبھانے والے اعلانات نہیں کرسکے گی ۔
مجرمانہ شبیہ والے امیدواروں کے بارے میں اخبار میں جانکاری دینی ہوگی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ایک قانون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سیاسی پارٹی مجرمانہ شبیہ والے امیدوار کو منتخب کرتا ہے تو اس کے بارے میں اخبارات میں جانکاری دینی ہوگی ۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتانا ہوگا کہ انہیں کیوں منتخب کیا گیا ہے ۔
نیز امیدواروں کو بھی اپنے اوپر درج مجرمانہ مقدمات کی جانکاری دینی ہوگی ۔ Know Your Candidate ایپ بھی لانچ کیا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ لوگ اپنے امیدوار کے بارے میں تفصیل سے جان سکیں گے ۔ الیکشن کمیشن کا مقصد کووڈ سے محفوظ الیکشن کرانا ہے ۔ اس مرتبہ پانچ ریاستوں کی 690 سیٹوں کیلئے انتخابات ہوں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔