کب بنے گا رام مندر؟ وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے کہی یہ بات، جانئے کاشی اور متھرا کیلئے کیا کہا
کب بنے گا رام مندر؟ وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے کہی یہ بات، جانئے کاشی اور متھرا کیلئے کہا کہا
CM Yogi Adityanath Interview: نیوز 18 کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ عام لوگ ایودھیا میں بننے والے رام مندر میں رام للا کا درشن کب کرسکتے ہیں۔
لکھنؤ : نیوز 18 کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ عام لوگ ایودھیا میں بننے والے رام مندر میں رام للا کا درشن کب کرسکتے ہیں۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہ تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا اور رام للا گربھ گرہ میں کم براجمان ہوں گے؟ اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعمیراتی کام بہت تیز رفتاری سے جاری ہے۔
کیا یکم جنوری 2024 کے بعد عقیدت مند نئے مندر میں رام للا کے درشن کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نیوز 18 سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ مندر کی تعمیر وقت کے پابند طریقہ سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کام وقت پر مکمل ہوگا۔ رام للا بھی وقت پر اپنے مندر میں براجماں بھی ہوں گے۔ یہ ملک اور دنیا کیلئے فخر کا دن ہوگا، جب رام للا سینکڑوں سال بعد اپنے مندر میں براجمان ہوں گے۔ ایودھیا میں رام مندر اور کاشی، متھرا میں بی جے پی کا کیا موقف ہوگا؟ اس سوال پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کاشی میں کاشی وشوناتھ دھام بن گیا ہے۔ آج کاشی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی خود پارلیمنٹ میں کاشی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متھرا میں برج تیرتھ وکاس پریشد ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وندھیا کوریڈور بھی بنا رہے ہیں، نیمی شارنیہ میں بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ سبھی کام اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے گے۔ عوامی جذبات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے ۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کچھ عرصہ قبل مسلمانوں کے بارے میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس ملک میں مسلمانوں کو برابری کا حق حاصل ہے۔ لیکن انہیں بھی یہ احساس ترک کرنا ہوگا کہ وہ بڑے ہیں، ہم بادشاہ تھے اور پھر بادشاہ بنیں گے۔ مسلمانوں کو یہ رویہ چھوڑنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر وزیراعلی یوگی نے کہا کہ مسلمان ہندوستانی شہری بنیں، اگر مسلمان اسے ایک جامع نقطہ نظر سے دیکھیں تو کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بڑی سوچ رکھنے والے لوگوں کے لئے پوری دنیا ہی فیملی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔