اترپردیش: کسانوں کے مسائل، زراعت کے جدید تقاضے اور موسمیات، جانئے کیا کہتے ہیں ماہرین
اترپردیش: کسانوں کے مسائل، زراعت کے جدید تقاضے اور موسمیات، جانئے کیا کہتے ہیں ماہرین
Uttar Pradesh News: اگر جدید سائنس اور تکنیک سے کسانوں کو ہم آہنگ کردیا جائے تو زراعتی نقصانات سے بھی بچا جاسکتا ہے اور ان کی اقتصادی حالت کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی، کی جانب سے منعقدہ کسان بیداری پروگرام میں کیا گیا ۔
لکھنو : اگر کسانوں کو زراعت کے جدید تقاضوں کے ساتھ ساتھ بدلتی آب و ہوا ، موسم و ماحولیات کے جدید تقاضوں اور علوم سے آشنا کردیا جائے تو ہمارے کر شی پردھان دیش میں ترقی کی نئی نظیریں بھی قائم ہوں گی اور کسانوں کی زندگی اور اور ملک کی معیشت کو بھی استحکام ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس انڈ ٹکنالوجی کے ذریعے گرام ( گاوں ) خواجہ کا پوروا رجولی میں منعقدہ کسان گوشٹھی میں کیا گیا ۔ موسمیات کے عالمی دن کے موقع پر انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس انڈ ٹکنالوجی کے ذریعے کئی پروگرام منعقد کئے جن کا مقصد کسانوں کو موسموں اور بدلتی فضا و آب و ہوا کے مطابق کھیتی کرنےکے لیے ترغیب دیکر ان کے نقصانات کو کم کرنا اور ان کے مستقبل کو مزید بہتر اور روشن بنانا تھا ۔
ماہرین زراعت مانتے ہیں کہ سائنس اور جدید ٹکنالوجی کے ذریعے کسانوں کو ممکنہ خدشوں اندیشوں اور نقصانات سے بچاکر ملک کی معیشت و اقتصادیات کو مستحکم کیا جاسکتاہے ۔ انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی کا شعبہ اپنی عملی خدمات کے ذریعے نہ صرف زراعت کے تحقیقی میدان میں نئے راستے بنا رہاہے بلکہ کسانوں کو زراعت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ان خوابوں کو بھی سچ کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے، جو کسانوں کے لئے ہمارے ملک کے وزیر اعظم اور ریاست کے وزیر اعلیٰ دیکھ رہے ہیں، یہ ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے کہ کسانوں کو مضبوط کرکے ہی ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی شعبے کی سربراہ ڈاکٹر صبا صدیقی نے واضح کیا کہ سرکار کے ذریعے شدید موسم کی صورت میں مختلف زراعتی ، سماجی ، اقتصادی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات اور مضمرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے موسم سے متعلق نگرانی، پیش گوئی اور وارننگ کی خدمات کے لئے معیاری عملی ضابطے ( ایس او پی ) تیار کئے گئے ہیں ، جو کسانوں کے لئے بہت ضروری ہیں ۔ بر وقت نگرانی، پیش گوئی اور وارننگ کی خدمات کے لئے آئی ایم ڈی کے ذریعے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔ آلات اور ٹیکنالوجی میں حالیہ ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے آئی ایم ڈی نے موسم کی یکساں نگرانی اور تباہ کن موسمی واقعات کی نگرانی کے لئے جدید ترین ایس او پی تیار کئے ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر زراعت میں ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچا بھی جا سکتا ہے اور بہتر منفعت بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
کسانوں کو بیدار کرنے اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ڈاکٹر نتیش کمار پانڈے اور دیگر اساتذہ نے یہ بھی جانکاری دی کہ ملک میں موسم اور آب و ہو اسے متعلق مختلف خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈویژن اور مرکز موجود ہیں۔ آفات کے بندوبست، سیکٹورل ایپلی کیشن، مختلف سماجی – اقتصادی سرگرمیوں اور قدرتی وسائل کے بندوبست میں آب و ہوا اور موسم کے موثر استعمال کے لئے عوام اور مختلف علاقوں میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر آئی ایم ڈی نے ایک بہتر ڈیزائن والا بروشر تیار کیا ہے ، جس میں مختصر تاریخ ، حالیہ کامیابیاں ، ادارہ جاتی ڈھانچے اور موسم سے متعلق معلومات اور وارننگ کی خدمات وغیرہ کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئی ہیں ، جو آئی ایم ڈی کے مختلف ڈویژنوں اور ذیلی دفاتر کے ذریعے کسانوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔
انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس انڈ ٹکنالوجی کے ڈائرکٹر پروفیسر حارث صدیقی کی ہدایت و قیادت اور شعبے کی صدر ڈاکٹر صبا صدیقی کی سربراہی میں میں انٹیگرل یونیورسٹی کے انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی کےشعبے نے نئی منزلیں طے کی ہیں اہم اور خاص بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے منصوبوں کو استحکام بخشنے اور انہیں عملی اقدامات کے ذریعہ گاؤں گاوں ہر کسان ہر گھر تک پہنچانے کے باب میں بھی انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی کا شعبہ اہم خدمات انجام دے رہا ہے ۔
انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس انڈ ٹکنالوجی کا فرد یہ عہد کرچکا ہے کہ وہ کسانوں کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کرے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔