உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP MLC Election: ڈاکٹر کفیل خان پر اکھیلیش یادو نے لگایا بڑا داو، یہاں سے بنایا ایس پی امیدوار

    UP MLC Election 2022 : اترپردیش قانون ساز کونسل انتخابات 2022 میں دیوریا - کشی نگر سیٹ سے اکھیلیش یادو کی سماجوادی پارٹی نے امیدوار کا اعلان کردیا ہے ۔ گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال واقعہ سے سرخیوں میں آئے ڈاکٹر کفیل خان کو دیوریا کشی نگر حلقہ سے سماجوادی پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش قانون ساز کونسل انتخابات 2022 (UP MLC Election 2022) میں دیوریا - کشی نگر سیٹ سے اکھیلیش یادو کی سماجوادی پارٹی نے امیدوار کا اعلان کردیا ہے ۔ گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال واقعہ سے سرخیوں میں آئے ڈاکٹر کفیل خان (Dr, Kafeel Khan) کو دیوریا کشی نگر حلقہ سے سماجوادی پارٹی (SP Candidate Kafeel Khan)  نے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔اس کے علاوہ الہ آباد کوشامبی سیٹ سے ایس پی نے واسودیو یادو کو امیدوار بنایا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے :  کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ سے اسد الدین اویسی متفق نہیں ، کہی یہ بڑی بات

      ڈاکٹر کفیل خان نے آج ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو سے ملاقات بھی کی اور گورکھپور اسپتال سانحہ پر لکھی کتاب بھی انہیں دی ۔ ڈاکٹر کفیل خان کو گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال میں ہوئی بچوں کی اموات کے معاملہ میں وزیر اعلی یوگی کی ہدایت پر معطل کردیا گیا تھا ۔ کفیل خان کل پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں ۔

      بتا دیں کہ 9 اپریل کو لوکل باڈی کے کوٹے سے اتر پردیش قانون ساز کونسل کی 36 سیٹوں کے لئے انتخابات ہونے ہیں۔ ریاست کی تمام بڑی پارٹیوں نے اس کے لئے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اتر پردیش قانون ساز کونسل کی 36 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے لئے منگل 15 مارچ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد 9 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ ووٹوں کی گنتی 12 اپریل کو ہوگی۔

      یہ بھی پڑھئے :  ہندوستان میں کب ہورہی ہے ماہ رمضان کی شروعات؟، جانئے کب ہوگی عید

      قابل ذکر ہے کہ قانون ساز کونسل کی 36 سیٹوں کیلئے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 30 سیٹوں کیلئے 15 سے 19 مارچ تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جا سکیں گے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی جب کہ 23 ​​مارچ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔

      وہیں دوسرے مرحلے کے تحت قانون ساز کونسل کی 6 سیٹوں کیلئے پرچہ نامزدگی 22 مارچ تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 مارچ کو ہوگی اور 25 مارچ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ دونوں مرحلوں کیلئے ووٹنگ 9 اپریل کو ہی ہوگی ۔ کاونٹنگ بھی ایک ہی دن ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: