Mother's Day : آکاش انسٹی ٹیوٹ کے ذمہداران کہتے ہیں کہ جس سماج ، جس ملک میں ماں کی تعظیم کی جاتی ہے ماؤں کی خدمات اور قربانیوں جا اعتراف کیا جاتا ہے وہ سماج بھی ترقی کرتا ہے اور اس دیش کی ترقی بھی یقینی ہوجاتی ہے ۔
ماں دُعاؤں کے پُل بناتی ہے مدر س ڈے ۔۔ یوں تو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اور الگ الگ تاریخوں اور موقعوں پر منانے کی خبریں بھی ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں ۔ لیکن علم و ادب کے شہر لکھنئو میں واقع گنّا سنستھان میں جس انداز سے آکاش انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے اس اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وہ کئی حوالوں سے قابل ستائش ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر آکاش ( بائ جوز) کے ذمہ داران نے ایک نہایت خوبصورت اور معنی خیز تقریب کا اہتمام و انعقاد کیا - مائی مدَر سپورٹ ۔ کے عنوان سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں ، سماج کے مختلف طبقوں سے ان ماؤں کا انتخاب کرکے حوصلہ افزائی کی جنہوں نے اپنی اولادوں کو آگے بڑھانے اورکامیاب بنانے کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں اور کبھی نہ فراموش کی جانے والی قربانیاں پیش کی ہیں ۔اس موقع پر آکاش ( بائ جوز ) کے
ذمہ داروں نے کہا کہ مدرس کی قربانیوں کا اعتراف کرنے سے ان کی حوصلہ افزائی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی سماج کی دوسری ماؤں کو بھی بہتر اور بہتر کرنے کی ترغیب ملتی ہے ، یوں تو دنیا کی ہر ماں اپنے بچوں کے لئے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار رہتی ہے لیکن کچھ مائیں ایسی ہوتے ہیں جو دوسرے لوگوں کے لئے نظیریں اور مثالیں قائم کرتی ہیں اور ہمارے سماج میں ایسی ماؤں کی تعداد بھی کم نہیں ۔
یومِ ماں ، یومِ مادر یا ماں کا عالمی دن، ہر سال یہ دن مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے، عالمی طور پر اس کی کوئی ایک متفقہ تاریخ نہیں، یہ دن مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔ اور ہمارے ملک ہندوستان میں بھی اس دن کو منانے کی خوبصورت روایت موجود ہے اکثر ممالک یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو مناتے ہیں اور کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری ،مارچ ،نومبر یا اکتوبر میں مناتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد خاص طور پر اپنی ماں ،کی اہمیت کا احساس کرنا، ان کی خدمت کرنا اور انہیں خوشی دینا ہے۔
کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ ماں جیسی عظیم شخصیت یا والدین کو یاد کرنے کے لئے ایک دن مخصوص کیا جانا مناسب نہیں ماں وہ عظیم ہستی ہے، جس کے لئے جتنے دن بھی منائے جائیں وہ کم ہیں، یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے لیکن بنیادی بات یہ بھی ہے کہ تمام تر عظمتوں کے باوجود بھی نہ تو ہر دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاسکتا ہے اور نہ روز اس اہم رشتے کا اتنا احترام کیا جاسکتا ہے لہٓذا یوم مادر کے لئے کسی تاریخ کا مخصوص کئے جانا کوئی نا مناسب عمل نہیں بلکہ ایک ایسا قدم ہے جس کی ستائش کی جانی چاہئے۔
آکاش انسٹی ٹیوک کے ذمہ دار لوگ کہتے ہیں کہ اس انداز کی تقریبات کو منانے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔۔
جب بھی کشتی مری سیلاب میں آجاتی ہے
ماں دعا کرتی ہوئی خواب میں آجاتی ہے
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔