உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، وزیر اعظم نے کی اکھیلیش سے بات، شفایابی کیلئے دعاوں کا سلسلہ شروع

    ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، وزیر اعظم نے کی اکھیلیش سے بات، شفایابی کیلئے دعاوں کا سلسلہ شروع

    ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، وزیر اعظم نے کی اکھیلیش سے بات، شفایابی کیلئے دعاوں کا سلسلہ شروع

    Mulayam Singh Yadav Health Updates : میدانتا اسپتال سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملائم سنگھ کی طبیعت ابھی مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ دواوں کے اثر کو لے کر انہیں اگلے 24 گھنٹے کا انتظار ہے ۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اکھیلیش یادو سے بات کرکے ملائم سنگھ یادو کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | New Delhi | Lucknow
    • Share this:
      نئی دہلی : سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر ملائم سنگھ یادو کی حالت سنگین ہوگئی ہے ۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ اس وجہ سے سنگھ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میدانتا اسپتال سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملائم سنگھ کی طبیعت ابھی مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ دواوں کے اثر کو لے کر انہیں اگلے 24 گھنٹے کا انتظار ہے ۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اکھیلیش یادو سے بات کرکے ملائم سنگھ یادو کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے ایس پی سربراہ سے یہ بھی کہا کہ جس بھی ممکنہ مدد کی ضرورت ہوگی وہ اس کیلئے موجود ہیں ۔

      ادھر ایس پی حامی بھی میدانتا اسپتال پہنچنے لگے ہیں اور ملائم سنگھ یادو کے شفایاب ہونے کی دعا کررہے ہیں ۔ اس کو دیکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی کی طرف سے ٹویٹ کرکے لوگوں سے اسپتال نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ایس پی نے ٹویٹ کیا : نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) آئی سی یو میں بھرتی ہیں ، ان کی حالت مستحکم ہے۔ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ برائے کرام اسپتال نہ آئیں ۔ نیتا جی کی صحت کی جانکاری آپ لوگوں کو وقتا فوقتا دی جاتی رہے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کھڑگے نے بتائی کانگریس صدر عہدہ کا الیکشن لڑنے کی وجہ، ششی تھرور کو بھی دیا بڑا پیغام


      اسپتال ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ملائم سنگھ یادو کی طبیعت ہفتہ دیر رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے خراب ہوئی ۔ اس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ۔ اس کے بعد رات کو ہی ان کے کچھ ٹیسٹ کروائے گئے ۔ ٹیسٹ کی رپورٹ تشویشناک آنے پر ملائم سنگھ کو اتوار کی صبح تقریبا گیارہ بجے وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے انڈین موبائل کانگریس میں 5 جی سے کنیکٹڈ ایمبولینس متعارف کرائی


      اسپتال سے اطلاع ملتے ہی اکھیلیش یادو اور ڈمپل یادو فورا میدانتا پہنچ گئے ۔ وہیں ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیوپال یادو وہاں پہلے سے ہی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق اکھیلیش یادو سے بات کرنے کے بعد اسپتال نے میڈیکل بلیٹن جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ اسپتال نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہی ملائم سنگھ کی صحت کی جانکاری شیئر کرے گی ۔

      غور طلب ہے کہ میدانتا اسپتال میں ان کا علاج ڈاکٹر سشیل کٹاریا کی دیکھ ریکھ میں چل رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھ کی صحت طویل عرصہ سے خراب چل رہی ہے ۔ ان کا کنبہ تین مہینے پہلے انہیں اس اسپتال میں لایا تھا ۔ یہاں پورے چیک اپ کے بعد انہیں پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ اتوار کی صبح تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا، لیکن دو پہر کو انہیں اچانک سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: