آپریشن کے بعد سے ہوش میں نہیں آئے منور رانا، وینٹی لیٹر سپورٹ پر، حالت تشویشناک
مشہور شاعر منور رانا کو گال بلیڈر کے آپریشن کے بعد سے ہوش نہیں آیا ہے۔
Munawar Rana Health Update: ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے کئی ٹیسٹ بھی ہوچکے ہیں جن کی رپورٹ کے بعد اپولو اسپتال کی جانب سے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جائے گا۔
لکھنؤ: مشہور شاعر منور رانا کو گال بلیڈر کے آپریشن کے بعد سے ہوش نہیں آیا ہے۔ انہیں اپولو اسپتال کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے کئی ٹیسٹ بھی ہوچکے ہیں جن کی رپورٹ کے بعد اپولو اسپتال کی جانب سے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جائے گا۔ فی الحال اسپتال میں صرف منور رانا کے اہل خانہ موجود ہیں۔
بتادیں کہ منور رانا کا ڈائیلاسز پہلے سے جاری تھا۔ انہیں پچھلے تین چار دنوں سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں پتہ چلا کہ مثانے میں کچھ مسئلہ ہے، جس کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد سے منور رانا کو ہوش نہیں آیا ہے جس کے بعد جمعرات کو انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ یہ بھی پڑھئے : شاعر منور رانا کی بگڑی طبیعت، وینٹی لیٹر پر کئے گئے شفٹ، اگلے 72 گھنٹے بیحد اہم بیٹی بولی: پاپا کیلئے دعا کریں
اس سے قبل منور رانا کی صاحبزادی سمیہ رانا نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرکے ان کی خراب صحت کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ میں درد کی شکایت پر انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سمیہ رانا نے بتایا کہ ڈائیلاسز کے دوران پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد سی ٹی اسکین کرایا گیا تو گال بلیڈر میں مسئلہ کا پتہ چلا جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔ ان کی صحت میں بہتری نہ آنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ سمیہ رانا نے لکھا، "براہ کرم میرے پاپا کے لیے دعا کریں۔ منور رانا جو کہ آئی سی یو میں مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ پاپا کے لیے دعا کریں..."
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔