لکھنو کے مشہور نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال، طویل عرصہ سے تھے بیمار
لکھنو کے مشہور نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال، طویل عرصہ سے تھے بیمار ۔
Jafar Mir Abdullah Death: لکھنو کے مشہور نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ویویکا نند اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی ۔ نواب میر جعفر طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔
لکھنو: لکھنو کے مشہور نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ویویکا نند اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی ۔ نواب میر جعفر طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔ لکھنئو کی تہذیب کے ترجمان جعفر میر عبد اللہ کے انتقال کے ساتھ ہی نوابی شہر کے علم و ادب اور تہذیب و ثقافت کا روشن چراغ گُل ہوگیا ۔ نواب جعفر میر عبد اللہ گزشتہ ایک سال سے گُردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ انہیں ہندو مسلم ایکتا ، قومی یکجہتی کی معتبر علامت سمجھا جاتا تھا ۔
نواب جعفر میر عبد اللہ کو سماج وادی کے اقتدار میں یش بھارتی کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا ۔ وہ لکھنئو کی تہذیب و تاریخ کے روشن اور باوقار نمائندے کی حیثیت سے پوری دنیا میں مدعو کیے جاتے تھے ۔ نواب جعفر میر عبد اللہ کے انتقال پر اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور ایس پی صدر اکھیلیش یادو نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ اکھیلیش یادو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیشہ محل لکھنو کے نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے ۔ سابق وزیراعلی نے جعفر میر عبد اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وہیں جعفر میر عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اودھ کی تہذیب، نوابی وراثت اور خوشحالی کے علمبردار جعفر میر عبداللہ کے انتقال کے بارے میں افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے ۔ آپ لکھنو سے اور لکھنو آپ سے علاحدہ نہیں ہوسکتا ۔ نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے ۔
وہیں اترپردیش کے سابق وزیر محسن رضا نے ٹویٹ کیا کہ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ نواب جعفر میر عبد اللہ کا انتقال لکھنو کے ویویکا نند اسپتال میں ہونے کی افسوسناک خبر ملی ، اللہ ان کو جنت میں مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔