یوپی کانگریس کے صدر برج لال کھابری نے کہا: 'راہل کا مطلب بھارت، بھارت کا مطلب راہل'
یوپی کانگریس کے صدر برج لال کھابری نے کہا: 'راہل کا مطلب بھارت، بھارت کا مطلب راہل'
Congress News: کانگریس کی اترپردیش یونٹ کے نو مقرر صدر برج لال کھابری پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملی مقبولیت سے پرجوش ہیں ۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راہل کا 'مطلب بھارت اور بھارت کا مطلب راہل' ہے ۔
لکھنو: کانگریس کی اترپردیش یونٹ کے نو مقرر صدر برج لال کھابری پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملی مقبولیت سے پرجوش ہیں ۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راہل کا 'مطلب بھارت اور بھارت کا مطلب راہل' ہے ۔ راہل ملک اور آئین کو بچانے کیلئے جامع مشن پر نکلے ہیں ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی ۔ بھاشا کے مطابق ہفتہ کو ریاستی کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالنے والے کھابری نے اتوار کو بات چیت میں یہ تبصرہ کیا ۔ ان کا یہ تبصرہ کانگریس کے سابق صدر دیو کانت بروآ کے مشہور نعرے 'انڈیا از اندرا، اندرا از انڈیا' کی یاد دلاتی ہے، جس کا استعمال حریف پارٹیاں اکثر کانگریس پارٹی اور گاندھی فیملی کی تنقید کرنے کیلئے کرتے ہیں ۔
کھابری نے یہ بھی کہا کہ کانگریس 2024 کے عام انتخابات میں اترپردیش کی سبھی 80 لوک سبھا سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کا ہدف بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج راہل جی ملک کو بچانے کیلئے کمر کس چکے ہیں اور لاکھوں لوگ ان کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ 'راہل کا مطلب بھارت اور بھارت کا مطلب راہل' ہے ۔
کھابری نے اس سوال کو ٹال دیا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' اترپردیش جیسی سیاسی طور پر اہم ریاست میں صرف ایک ضلع ( بلند شہر) سے کیوں گزرنے والی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ضلع نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایک ریاست ہے ۔ یہ ریاستوں کا ایک یونین ہے ۔ راہل گاندھی 13 ریاستوں میں پدیاترا کررہے ہیں اور انہوں نے ایک بڑا ہدف طے کر رکھا ہے ۔
ریاستی کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے پارٹی کا منصوبہ اور حکمت عملی جلد زمین پر نظر آئے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔