معروف عالم دین، ندوۃ العلما لکھنو کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کا انتقال
معروف عالم دین، ندوۃ العلما کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کا انتقال
Maulana Syed Rabey Hasani Nadwi Passes Away : ملک کے معروف عالم دین، ندوۃ العلما لکھنو کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ںدوی کا جمعرات کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مولانا 94 سال کے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا کی طبیعت طویل عرصہ سے ناساز تھی اور انہوں نے آج ندوہ میں آخری سانس لی اور اس دارفانی سے کوچ گئے ۔
نئی دہلی : ملک کے معروف عالم دین، ندوۃ العلما لکھنو کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ںدوی کا جمعرات کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مولانا 94 سال کے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا کی طبیعت طویل عرصہ سے ناساز تھی اور انہوں نے آج ندوہ میں آخری سانس لی اور اس دارفانی سے کوچ گئے ۔ مولانا کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ہندوستان سمیت عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور ماحول سوگوار ہوگیا ہے ۔ مولانا کے انتقال کے بعد ہر طرف سے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
مولانا رابع حسنی ندوی کی ولادت اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں یکم اکتوبر 1929 کو ہوئی تھی ۔ مولانا کے والد کا نام سید رشید احمد حسنی تھی ۔ مولانا کی ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی مکتب رائے بریلی میں ہی ہوئی ۔ اس کے بعد اعلی تعلیم کیلئے وہ ندوۃ العلما گئے، جہاں سے 1948 میں انہوں نے فضیلیت کی سند حاصل کی ۔ مونا رابع حسنی ندوی گزشتہ 21 سالوں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر تھے ۔ سال 2002 میں جب مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کا انتقال ہوگیا تو متفقہ طور پر ان کو بورڈ کے صدر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ علاوہ ازیں مونالا سید ابو الحسن علی ندوری کی وفات کے بعد 2000 میں دار العلوم ندوۃ العلما کے ناظم منتخب کئے گئے ۔
مولانا نے 1949 میں بحیثیت معاون مدرس دار العلوم ندوۃ العلما میں ملازمت اختیار کی ۔ 1950 سے 1951 کے درمیان حصول تعلیم کے سلسلے میں انہوں نے حجاز میں بھی قیام کیا ۔
علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں مولانا رابع حسنی ندوی کو ریاستی اور قومی اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔