اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لکھنو: انٹیگرل یونیورسٹی میں جشنِ جمہوریہ کی تقریبات کا پورے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

    لکھنو: انٹیگرل یونیورسٹی میں جشنِ جمہوریہ کی تقریبات کا پورے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

    لکھنو: انٹیگرل یونیورسٹی میں جشنِ جمہوریہ کی تقریبات کا پورے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

    اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے ملک کی آزادی کی روشن اور سنہری تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور افادیت کا بھی علم ہونا چاہئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow | Uttar Pradesh
    • Share this:
    لکھنو : لکھنو کرسی روڈ واقع اہم دانش گاہ انٹیگرل یونیورسٹی میں جشنِ جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام نہایت جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا ۔ یونیورسٹی کے سبزہ زار  پر خوبصورت و خوشگوار ماحول میں پرچم کشائی کی رسم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے ادا کی اور پھر قومی ترانے ، جن گن من کی صداوں نے پوری فضا کو معطر کردیا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ، اسٹاف اساتذہ ، طلبہ و طالبات نے اپنی بلند آوازوں میں قومی ترانہ پیش کیا۔

    اس اہم اور مبارک موقع پر وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے ملک کی آزادی کی روشن اور سنہری تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور افادیت کا بھی علم ہونا چاہئے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی قربانیوں کو یاد بھی کرنا ہے اور نئی نسل تک بھی پہنچانا ہے جنہوں نے ہمیں آزادی کی نعمت دلانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا جمہور و دستور  ، ہمارا قومی پرچم ، قومی ترانہ، اور بزرگوں کے ذریعے پیش کی گئی قربانیاں ہمیں اس عظیم آزادی اور جد وجہد آزادی کی یاد دلاتے ہیں، جس کا کوئی دوسرا نعم البدل نہیں ۔

    اس مبارک موقع پر یونیورسٹی سے جڑے ہر فرد نے اپنے ملک کی سلامتی، بقا ، فلاح و بہبود اور تحفظ و ترقی میں مکمل تعاون پیش کرنے کا عہد بھی کیا ۔

    نیز اس موقع پر ان مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا، جن کی بدولت ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت ملی ہے ۔

    دل سے نکلے گی نہ مرکر بھی وطن کی الفت

    میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: