جانئے کون ہے لکھنو کی برقع والی مسٹری وومین، کندھے پر سوئیگی کا بیگ لٹکاکر کئی کلومیٹر تک چلتی ہے پیدل
جانئے کون ہے لکھنو کی برقع والی مسٹری وومین، کندھے پر سوئیگی کا بیگ لٹکاکر کئی کلومیٹر تک چلتی ہے پیدل ۔ تصویر : Twitter/@twittofalmighty
Lucknow News: سوئیگی کے ڈیلیوری بیگ کے ساتھ برقع پہنی ہوئی ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم اب اس خاتون کی کہانی سب کے سامنے آگئی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام رضوانہ ہے، جو لکھنؤ شہر میں رہتی ہے۔
لکھنؤ : سوئیگی کے ڈیلیوری بیگ کے ساتھ برقع پہنی ہوئی ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم اب اس خاتون کی کہانی سب کے سامنے آگئی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام رضوانہ ہے، جو لکھنؤ شہر میں رہتی ہے۔ نیوز آوٹ لیٹ دی موک نائک کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ تین سالوں سے اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں۔ وہ اپنے تین بچوں سمیت خاندان کی روزی روٹی کی ذمہ داری اٹھارہی ہے۔
رضوانہ کی شادی 23 سال پہلے ہوئی تھی اور اس کا شوہر آٹو رکشہ چلاتا تھا۔ لیکن ایک دن اس کا آٹورکشہ چوری ہو گیا، جس کے بعد رضوانہ کے شوہر نے بھیک مانگنی شروع کر دی اور اسی دوران ان کا شوہر تناؤ میں گھر چھوڑ کر چلا گیا اور پھر کبھی لوٹ کر نہیں آیا ۔ رضوانہ کئی طرح کے چھوٹے موٹے کام کرتی ہیں، جس میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنا، چائے اور کافی کی دکانوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ وینڈرس کو ڈسپوزایبل کپ اور گلاس فراہم کرنا وغیرہ شامل ہے، اور پھر بھی بمشکل ہی اپنا گزارہ کرپاتی ہیں ۔
حالانکہ رضوانہ کا سوئیگی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ سوئیگی کے لئے کسی طرح کا کام کرتی ہیں۔ انہیں اپنا سامان رکھنے کے لئے ایک مضبوط بیگ کی ضرورت تھی اور انہوں نے اس کو ایک ریہڑی والے سے پچاس روپے میں خریدا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگ رضوانہ کی کہانی کافی متاثر نظر آرہے ہیں ۔ لوگوں نے سوئیگی کمپنی سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
رضوانہ کی ماہانہ آمدنی 5 سے 6 ہزار روپے تک ہوجاتی ہے۔ لیکن اتنی معمولی آمدنی سے ان کے گھر کے اخراجات بڑی مشکل سے پورا پاتے ہیں۔ رضوانہ کی دو بیٹیاں اور ایک چھوٹا بیٹا ہے۔ جبکہ بڑی بیٹی شادی شدہ ہے۔ رضوانہ اب بھی پر امید ہیں کہ ان کے شوہر واپس آجائیں گے اور ان کی زندگی معمول پر آجائے گی۔ رضوانہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی کے سامنے مدد کیلئے ہاتھ نہیں پھیلایا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔