اپنا ضلع منتخب کریں۔

     ایس پی لیڈر Azam Khan کی طبیعت خراب، سانس لینے میں دقت، لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل

    میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر نے جمعرات کو ایک پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی دیر رات سماجوادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان (74) کو پھیپھڑوں کے نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے میدانتا اسپتال لکھنؤ کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا

    • Share this:
      سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بدھ کی دیر رات انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر نے جمعرات کو ایک پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی دیر رات سماجوادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان (74) کو پھیپھڑوں کے نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے میدانتا اسپتال لکھنؤ کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

      آج 4 اگست کو ضروری تحقیقات کے بعد جون کو انہیں کریٹیکل کیئر ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی صحت اب مستحکم اور کنٹرول میں ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی کریٹیکل کیئر ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر دلیپ دوبے اور ان کی ٹیم ان کے بہتر علاج کے لیے مسلسل خیال رکھ رہے ہیں۔

      بتا دیں کہ 27 ماہ بعد اعظم خان کو 20 مئی کو سیتا پور جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ سیتا پور جیل میں اعظم کی صحت دو بار خراب ہوئی۔ دونوں بار انہیں لکھنؤ کے میڈانتا میں داخل کرایا گیا۔ اعظم خان بھی گزشتہ سال مئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

      ممبئی پولیس نے پالگھر سے 1400 کروڑ قیمت کی 700 کلو سے زیادہ Mephedroneضبط کی

      Uber نے WhatsApp کیب، بائیک، آتو کی بکنگ شروع کی، جانئے کیسے کام کرے گا نیا فیچر

      74 سالہ اعظم خان اس وقت اتر پردیش کی رام پور سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ ماضی میں اتر پردیش حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں، کئی بار رامپور سے ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے ہیں۔ اعظم خان کا شمار سماج وادی پارٹی کے ان ممتاز مسلم چہروں میں ہوتا ہے، جن کا قد پارٹی میں بہت اونچا رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: