உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lucknow News: فیشن اور میک اپ کے ذریعہ روشن مستقبل کی طرف بڑھتے قدم

    Lucknow News: فیشن اور میک اپ کے ذریعہ روشن مستقبل کی طرف بڑھتے قدم

    Lucknow News: فیشن اور میک اپ کے ذریعہ روشن مستقبل کی طرف بڑھتے قدم

    صدف حیدر کہتی ہیں کمپٹیشن کے اس عہد میں ان تمام جدید طریقوں کو اپنانا ضروری ہے جن کے ذریعے ہماری اکیڈمی کی لڑکیاں دنیا کے کسی بھی ملک اور ماحول میں رہ کر کام کرسکیں ۔

    • Share this:
    لکھنئو : سچے جذبوں ، حوصلوں ، محنت اور لگن کے ساتھ کوئی بھی کام کیا جائے تو ترقی انسان کی تقدیر بن جاتی ہے۔  اس بات کو لکھنئو کی صدف حیدر نے سچ ثابت کر دکھایا ہے ۔ صدف حیدر میک اپ کے ذریعے نہ صرف لڑکیوں کے لئے مستقبل کی راہیں ہموار کررہی ہیں۔ بلکہ اپنی شعوری اور علمی کوششوں سے اسے نئی معنویت اور نئے افق بھی عطا کررہی ہیں ۔ لکھنئو کے حضرت گنج اور آشیانہ کے بعد اب علی گنج میں بھی صدف حیدر نے ایک ایسی میک اپ اکیڈمی قائم کی ہے ، جس کے ذریعے لڑکیاں نہ صرف خود کفیل ہو سکیں گی بلکہ  وہ معاشرے میں بہترین پیغامات کی ترسیل کو بھی یقینی بنا سکیں گی ۔

    لیکمے اکیڈمی کے نام سے قائم کی گئی اس اکیڈمی میں لڑکیوں کو فیشن کے ان تمام رموز و نکات سے واقف کرایا جائے گا، جو آج وقت کی ضرورت ہیں ۔ ساتھ ہی اہم بات یہ ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ بھی باور کرایا جائے گا کہ ان کا کام اور فیشن کا نیا ٹرینڈ ہمارے سماج اور ہمارے ساتھ رہنے والے انسانوں کے لئے کیسے اور کس حد کارگر اور مفید ہوسکتا ہے۔ فیشن کے ذریعے میک اپ کی دنیا میں نئی اور کامیاب تجربے کرنے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ پروگرام میں معروف فیشن ڈیزائنر اسما حسین نے کہا کہ صدف حیدر ایک نمایاں اور بڑا کام کررہی ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ملک کے مسلمانوں سے اپیل


    انہوں نے کہا کہ جس انداز سے اس اکیڈمی کے ذمہ داران پلاننگ کرکے اسے نئی سمت وشرفتار دے رہے ہیں کہ یہاں فیشن  بالخصوص میک اپ کا کورس کرنے والی لڑکیوں کے لیے صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی راستے  ہموار ہو جائیں گے ، کیونکہ عالمی سطح پر اب تعلیمی اور تکنیکی دونوں سطحوں پر جوخصوصی طریقہءِ کار اپنائے جارہے ہیں ، ان  کو صدف حیدر اور حسیب حیدر نے پورے طور پر اپنانے کی کوشش کی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اور بیوی تزئین فاطمہ کے خلاف جاری ہوا غیر ضمانتی وارنٹ


    اکیڈمی کی ڈائرکٹر صدف کہتی ہیں کہ یہ عہد کمپٹیشن کا عہد ہے ، لہٰذا اس میں آگے بڑھنے کے لیے جدید وسائل کے ساتھ ساتھ وہ تمام مراحل طے کرنے پڑیں گے ، جن سے لڑکیوں میں ہنر کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا ہو سکے اور ہم اکیڈمی کے ذریعے ایسی ہی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ فیشن اور میک اپ کے میدان میں امتیازی کارکردگی پیش کرنے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی اس تقریب میں معروف سیاسی و سماجی لیڈر سابق ایم ایل سی سراج مہدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے ہوئے کہا کہ آج ایسے ہی اداروں اسکولوں اور اکیڈمیوں کی ضرورت ہے جو ہماری بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اس قابل بنا سکیں کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوں اپنا مستقبل بنائیں اور سماج اور ملک کی بھلائی کے لئے کام کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: