உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP News: جیش محمد سے تعلق کے الزام میں یو پی اے ٹی ایس نے محمد ندیم کو کیا گرفتار

    UP News: جیش محمد سے تعلق کے الزام میں یو پی اے ٹی ایس نے محمد ندیم کو کیا گرفتار

    UP News: جیش محمد سے تعلق کے الزام میں یو پی اے ٹی ایس نے محمد ندیم کو کیا گرفتار

    UP News: یو پی اے ٹی ایس کے مطابق گرفتار محمد ندیم مبینہ طور پر جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا ۔ ندیم کسی سرکاری بھون یا بڑی عمارت میں فدائین حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا ۔

    • Share this:
      لکھنو : یو پی اے ٹی ایس نے 15 اگست سے پہلے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سہارنپور سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں بڑی دہشت گردانہ شازش کو فاش کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ یو پی اے ٹی ایس کے مطابق گرفتار محمد ندیم مبینہ طور پر جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا ۔ ندیم کسی سرکاری بھون یا بڑی عمارت میں فدائین حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مالدیپ جارہی گو ایئر کی فلائٹ کو 'اسموک وارننگ' کی وجہ سے کوئمبٹور میں اتارا گیا


      یوپی اے ٹی ایس کو سینٹرل ایجنسیوں سے جانکاری ملی تھی کہ کنڈا کلاں گاوں ، گنگوہ تھانہ سہارنپور ضلع میں ایک شخص جیش محمد اور تحریک طالبان کے نظریہ سے متاثر ہوکر فدائین حملے کی تیاری کررہا ہے ۔ اس حساس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد ندیم کی شناخت کرتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس کے پاس ملے موبائل فون کا شروعاتی تجزیہ کیا گیا، جس میں ایک پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ پایا گیا، جس کا عنوان ایکسپوزیو کورس فدائین فورس تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں۔کشمیر: اننت ناگ میں پولیس اور  CRPF کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ،  1پولیس اہلکار زخمی


      اس کے علاوہ ندیم کے فون سے پاکستان اور افغانستان کے جیش محمد و ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے چیٹ اور وائس میسیجز بھی ملے ہیں ۔ محمد ندیم سے اس کے موبائل فون میں ملے دہشت گردوں کے چیٹس اور فدائین فورس کے ایکسپوزیو کورس کے سلسلے میں تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی ۔

      اس نے بتایا کہ وہ 2018 سے جیش محمد اور تحریک طالبان پاکستان کے مختلف دہشت گردوں سے وہاٹس ایپ ، ٹیلی گرام، آئی ایم او ، فیس بک میسینجر اور کلب ہاوس وغیرہ سوشل میڈیا ذرائع سے رابطے میں تھا ۔ دہشت گردوں سے اس نے ورچوئل نمبر بنانے کی ٹریننگ حاصل کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: