UP MLC Election : ڈپٹی سی ایم کیشو موریہ سمیت بی جے پی کے 9 اور ایس پی کے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب
UP MLC Election : ڈپٹی سی ایم کیشو موریہ سمیت بی جے پی کے 9 اور ایس پی کے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب
UP MLC Election 2022: اسپیشل سکریٹری اور یوپی ودھان سبھا کے ریٹرننگ افسر برج بھوشن دوبے نے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد تمام 13 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
لکھنؤ : یوپی قانون ساز کونسل کی 13 نشستوں کے لیے انتخابی عمل جاری تھا۔ اس درمیان اسپیشل سکریٹری اور یوپی ودھان سبھا کے ریٹرننگ افسر برج بھوشن دوبے نے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد تمام 13 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا ۔ 13 سیٹوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے نو اور سماج وادی پارٹی نے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ویسے ووٹنگ 20 جون کو ہونے والی تھی ۔
ریٹرننگ افسر برج بھوشن دوبے نے کہا کہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ پیر (13 جون) کی سہ پہر 3 بجے ختم ہونے کے بعد سبھی 13 امیدواروں کو قانون ساز کونسل کے رکن کے لیے بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ دراصل یوپی قانون ساز کونسل کی 13 نشستوں کے لیے صرف 13 امیدواروں نے ہی کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے، جس کی وجہ سے آج ہی اس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیز ریٹرننگ افسر برج بھوشن دوبے کے ذریعہ قانون ساز کونسل کے لئے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کو انتخابی سرٹیفکیٹ بھی سونپ دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے قانون ساز کونسل کے تمام منتخب اراکین کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا: مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی محنت اور عوامی خدمت کے عزم سے ایوان بالا کے وقار میں اضافہ ہوگا۔
یوپی قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے بی جے پی نے نو امیدوار کھڑے کئے تھے، جن میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، جے پی ایس راٹھور، دانش آزاد انصاری، چودھری بھوپیندر سنگھ، دیاشنکر مشرا دیالو، جسونت سینی، مکیش شرما اور بنواری لال شامل ہیں۔ ان سبھی کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے امیدواروں میں سات وزرا شامل ہیں۔
وہیں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یوپی قانون ساز کونسل کا ٹکٹ یوپی کے سابق کابینہ وزیر سوامی پرساد موریہ اور مین پوری کی کرہل سیٹ کے سابق ایم ایل اے مکل یادو کے بیٹے سبرن سنگھ یادو کے علاوہ محمد شاہنواز خان اور محمد جسمیر انصاری کو دیا تھا۔ ان سبھی کو بھی بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔