உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking : جے مالا کے وقت دولہے نے کردی ایسی حرکت، دلہن نے شادی سے کردیا انکار

    Shocking : جے مالا کے وقت دولہے  نے کردی ایسی حرکت، دلہن نے شادی سے کردیا انکار

    Shocking : جے مالا کے وقت دولہے نے کردی ایسی حرکت، دلہن نے شادی سے کردیا انکار

    OMG News: اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جے مالا کے وقت کچھ ایسا ہوا کہ غصہ سے سرخ ہوئی دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا ۔ دلہن کے رویہ کی وجہ سے دولہا کے ساتھ ساتھ دلہن کے فریق میں بھی ہنگامہ مچ گیا ۔

    • Share this:
      اوریا : اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جے مالا کے وقت کچھ ایسا ہوا کہ غصہ سے سرخ ہوئی دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا ۔ دلہن کے رویہ کی وجہ سے دولہا کے ساتھ ساتھ دلہن کے فریق میں بھی ہنگامہ مچ گیا ۔ سبھی ناراض دلہن کو منانے لگے ۔ شادی میں ثالثی کرنے والوں نے بھی لڑکی کو منانے کی کوشش کی ، لیکن دلہن اپنے موقف پر قائم رہی ۔ دلہن کے رویہ کی وجہ سے دولہے کی خواہشات پر پانی پھر گیا ۔ دولہا اور دلہن کی طرف کے لوگ اچھا خاندان ملنے سے کافی خوش تھے ، لیکن دولہا کی حرکت اور دلہن کے رویہ سے شادی کا ماحول غم میں بدل گیا ۔

      اطلاعات کے مطابق یہ عجیب معاملہ اوریا ضلع کے بدھونا کوتوالی کی نوین بستی میں پیش آیا ۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگ بھی حیران ہیں ۔ ہر طرف اس کی بحث ہو رہی ہے ۔ دراصل جے مالا کے وقت دولہے نے کسی بات پر مالا کو پھینک دیا ۔ دولہے کی اس حرکت پر دلہن کافی ناراض ہوگئی ۔ اس کے بعد دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا ۔ دلہن کے ذریعہ شادی سے انکار کرنے پر ہر طرف افراتفری مچ گئی ۔ اس کے بعد ناراض دلہن کو منانے کی کوششیں شروع ہوئیں ، لیکن دلہن اپنے فیصلے پر اٹل رہی ۔

      دراصل روشنی کی شادی قنوج ضلع کے بہبل پور کے رہنے والے آکاش کے ساتھ طے ہوئی تھی ۔ دولہا کی طرف سے وقت پر بارات لائی گئی ۔ اس دوران سبھی طرح کی رسمیں نبھائی گئیں ۔ گھر کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ۔ شادی کا منڈپ بھی سجا ہوا تھا ۔ شہنائی کی دھنیں ہواوں میں تیر رہی تھیں ۔ دلہا اور دلہن کے لوگ روایتی انداز میں رسمیں ادا کر رہے تھے ۔ اسٹیج کو جے مالا کیلئے پوری طرح سے سجایا گیا تھا ۔ لوگ تصویریں کھینچ رہے تھے ۔ اسی دوران دولہا آکاش کو کسی بات پر غصہ آگیا اور اس نے جے مالا اور ہاتھ میں پکڑی پگڑی پھینک دی ۔ اس پر دلہن کی طرف کے لوگ حیران رہ گئے ۔ اس واقعہ کے بعد دلہن بھی کافی ناراض ہو گئی اور اس نے شادی سے انکار کر دیا ۔ دلہن کا الزام ہے کہ لڑکا عجیب حرکت کرتا ہے اس لئے ہم شادی نہیں کریں گے ۔

      وہیں جب دولہے کے فریق کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ کھانا کھانے گئے ہوئے تھے۔ جب آکاش سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ جب وہ کھانا کھانے گیا تو وہاں کھانا کھاتے ہوئے اس نے نیگ مانگی تھی جو نہیں دی گئی ۔ اس کے بعد دولہا آکاش نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا ۔ آکاش نے بتایا کہ اس نے مالا کو نہیں پھینکا ۔ آکاش نے بتایا کہ ان کے بہنوئی اور بھانجہ بھی ساتھ میں تھے، اس بات کو لے کر دلہن نے منع کر دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: