ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

  میرٹھ : مدرسہ بورڈ امتحانات میں طالبات کیلئے مخصوص مراکز کا بندوبست

یوپی اردو ، عربی و فارسی مدرسہ بورڈ کے منشی ، مولوی ، کامل ، عالم اور فاضل درجات کیلئے امتحانات کا سلسلہ کل سے شروع ہو رہا ہے ۔

  • Share this:
  میرٹھ : مدرسہ بورڈ امتحانات میں طالبات کیلئے مخصوص مراکز کا بندوبست
  میرٹھ : مدرسہ بورڈ امتحانات میں طالبات کیلئے مخصوص مراکز کا بندوبست

اتر پردیش میں کل سے یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات شروع ہورہے ہیں ۔ اتر پردیش مدرسہ شکشا پریشد کے زیر اہتمام انتظامات مکّمل کر لئے گئے ہیں ۔ امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ اور طالبات کیلئے بہتر سہولیات کے ساتھ  امتحانات کو صاف اور شفاف طریقہ سے مکمل کرانے کیلئے امتحان مراکز پر بھی بہتر انتظامات انجام دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔


یوپی اردو ، عربی و فارسی مدرسہ بورڈ کے منشی ، مولوی ، کامل ، عالم اور فاضل درجات کیلئے امتحانات کا سلسلہ کل سے شروع ہو رہا ہے ۔ بورڈ امتحانات کیلئے اس سال میرٹھ میں 4152 طلبہ اور طالبات امتحان میں شامل ہوں گے  ۔ ضلع میں 11 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں تین مراکز منصبیہ عربی کالج ، مدرسہ دار العلوم اور نیشنل انٹر کالج  شہر میں قائم کیے گئے ہیں ۔ طالبات کیلئے مخصوص علاحدہ سے قائم دو مراکز میں شہر کا منصبیہ عربی کالج سب سے بڑا سینٹر ہے ، جہاں 239 طالبات امتحان میں شامل ہوں گی ۔ مرکز کے ذمہ داران کے مطابق طالبات کی سہولیات اور دیگر ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔


امتحان مراکز کے سینٹر ایڈمنسٹریٹر اور مدرسہ منتظمین کے مطابق مدرسہ بورڈ امتحان کو صاف اور شفاف طریقہ کے مکمل کرانا اور نقل سے پاک رکھنا ، انتظامیہ کے لئے ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج رہا ہے ۔ ان تمام پہلووں کو پیش نظر رکھتے ہوئے امتحان مراکز پر ڈیوٹی اور نگرانی اسٹاف کے مکمل اور پختہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔ خاص طور پر طالبات کیلئے شہر میں قائم دو مخصوص مراکز منصبیہ عربی کالج اور مدرسہ دار العلوم میں طالبات کی سہولیات اور ضروریات کے مطابق انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

First published: Feb 24, 2020 09:40 PM IST