اپنا ضلع منتخب کریں۔

    26 سال پرانے گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو 10 سال کی سزا، فیصلہ سنتے ہی روپڑا مافیا ڈان

    20 سال پرانے گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو 10 سال کی سزا، فیصلہ سنتے ہی روپڑا مافیا ڈان

    20 سال پرانے گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو 10 سال کی سزا، فیصلہ سنتے ہی روپڑا مافیا ڈان

    Mukhtar Ansari Latest News: غازی پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے 1996 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج ہوئے پانچ معاملات میں پروانچل کے مافیا ڈان مختار انصاری کو قصوروار قرار دیتے ہوئے دس سال کی سزا سنائی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Ghazipur
    • Share this:
      رامپور: غازی پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے 1996 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج ہوئے پانچ معاملات میں پروانچل کے مافیا ڈان مختار انصاری کو قصوروار قرار دیتے ہوئے دس سال کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی کورٹ نے پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔ سزا سنتے ہی ڈان مختار انصاری رو پڑا ۔ مختار کے ساتھ ہی بھیم سنگھ کو بھی دس سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔

      دراصل غازی پور میں سال 1996 میں صدر کوتوالی میں مختار انصاری اور بھیم سنگھ پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔ یہ معاملہ غازی پور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ میں زیر غور تھا ۔ اس معاملہ میں بارہ دسمبر کو جرح اور گواہی پوری ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ غور طلب ہے کہ اس معاملہ میں پہلے بھی 25 نومبر کو ہی فیصلہ آنا تھا، لیکن پیٹھاسین افسر کا تبادلہ ہوجانے سے کارروائی رک گئی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے: یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کا معاملہ، ان ممالک نے کیا حمایت کا اعلان


      یہ بھی پڑھئے: غزہ پٹی میں رومن دور کا قبرستان دریافت، 63 انتہائی قدیم قبروں کی نشاندہی، آخر کیا ہےحقیقت؟


      دراصل مختار انصاری منی لانڈرنگ کیس میں پریاگ راج میں ای ڈی کی 10 دن کی کسٹڈی ریمانڈ پر ہے۔ لہذا فیصلہ کے وقت وہ غازی پور کی اسپیشل ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ میں موجود نہیں تھا ۔ چونکہ کسی بھی مقدمہ میں فیصلہ سنائے جانے کے وقت ملزمین کی کورٹ میں موجودگی ضروری ہوتی ہے، لہذا پریاگ راج کے ای ڈی دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے انتطام کئے گئے تھے ۔ اس کیلئے ایک اسکرین لگائی گئی تھی ۔

      ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران آڈیو ۔ ویڈیو کوالیٹی اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بہتر ہو، اس کے انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔ فیصلہ سے پہلے ہی مختار انصاری صبح سے گھبرایا نظر آرہا تھا ۔ اس کے دل کی دھڑکنیں بڑھی ہوئی تھیں ۔ مختار انصاری نے ای ڈی کے افسروں سے کیس کا فیصلہ آنے تک آج پوچھ گچھ نہیں کرنے کی اپیل کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: