உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PUBG کھیلتے کھیلتے ہوا پیار، پھر عاشق سے ملنے کیلئے بے تاب شادی شدہ خاتون نے اٹھایا ایسا قدم، سبھی رہ گئے دنگ

    Maharajganj News: آن لائن گیم پب جی ( اسی سے ملتا جلتا کھیل) کھیلتے کھیلتے یوپی کے مہاراج گنج ضلع کی ایک خاتون کو بہار کے مظفرپور کے نوجوان سے پیار ہوگیا ۔ پیار کا نشہ ایسا چڑھا کہ شادی شدہ خاتون اپنا گھر بار چھوڑ کر عاشق سے ملنے کیلئے بہار کے مظفرپور جا پہنچی ۔

    • Share this:
      مہاراج گنج : اترپردیش میں پیار کا ایک ایسا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں اپنے عاشق سے ملنے کیلئے معشوقہ گھر چھوڑ کر یوپی سے بہار فرار ہوگئی ۔ دراصل آن لائن گیم پب جی ( اسی سے ملتا جلتا کھیل) کھیلتے کھیلتے یوپی کے مہاراج گنج ضلع کی ایک خاتون کو بہار کے مظفرپور کے نوجوان سے پیار ہوگیا ۔ پیار کا نشہ ایسا چڑھا کہ شادی شدہ خاتون اپنا گھر بار چھوڑ کر عاشق سے ملنے کیلئے بہار کے مظفرپور جا پہنچی ۔ ادھر خاتون کی تلاش ہوتی رہی ، ادھر وہ اپنے عاشق سے ملنے کو بے تاب ہورہی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے: بہو کو لینے مائیکے گئی ساس، پھر ہوگیا جھگڑا، سسرال والوں نے پرائیویٹ پارٹ میں ڈال دی مرچی

      نوبھارت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ شیام دیوروا تھانہ علاقہ میں پیش آیا ، جہاں شادی شدہ خاتون تین مارچ کو مظفرپور تھانہ سول لائنس میں اپنے اس عاشق سے ملنے چلی گئی ، جس کے ساتھ وہ پب جی گیم کھیلا کرتی تھی اور اسی دوران اپنا دل دے بیٹھی تھی ۔ ادھر اس کے غائب ہونے پر اہل خانہ میں افراتفری مچ گئی ۔ خاتون کی چاروں جانب تلاش کی گئی ۔ جب خاتون کا کہیں سے کوئی سراغ نہیں ملا تو اس کے اہل خانہ نے چار مارچ کو تھانہ میں خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ۔

      یہ بھی پڑھئے :  گیا میں پیدا ہوا مینڈک کی شکل والا بچہ ، ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، دیکھنے کیلئے امنڈ پڑی بھیڑ

      اس کے بعد جب پولیس نے جانچ شروع کی تھی تو اس کو سرویلائنس ٹیم کی مدد لینے پڑی ۔ پولیس کو لاپتہ خاتون کی لوکیشن مظفرپور سول لائنس ملی ۔ اس کے بعد پولیس نے بہار پولیس سے رابطہ کیا اور خاتون کو مظفر پور سے صحیح سلامت برآمد کیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ تین مارچ کو یوپی میں اسمبلی انتخابات کیلئے جب چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ ہورہی تھی ، تبھی گھر میں خود کو اکیلا پاکر خاتون مظفرپور کیلئے فرار ہوگئی ۔ اس دوران اس کے گھر کے دیگر افراد ووٹ ڈالنے کیلئے گئے ہوئے تھے ۔

      جب ووٹ ڈالنے کے بعد اہل خانہ لوٹے تو نوشادی شدہ خاتون کو غائب پایا ۔ اس کے بعد چاروں جانب اس کی تلاش کی گئی ۔ دن بھر چاروں طرف تلاش کرنے کے بعد جب خاتون کا کوئی سراغ نہیں ملا تو پھر چار مارچ کو اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون گھر میں خالی وقت میں پب جی کھیلا کرتی تھی اور اسی دوران مظفرپور کے لڑکے سے اس کو پیار ہوگیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: