ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : نماز کی تاکید اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

جمعہ کے خطبہ میں کورونا وائرس کے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے شہر قاضی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا بھی خیال رکھیں اور اپنے آس پاس رہنے والوں کا خیال رکھیں ۔

  • Share this:
میرٹھ : نماز کی تاکید اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
میرٹھ : نماز کی تاکید اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جہاں انتظامیہ اور محکمہ صحت احتیاطی اقدامات کرنے کے ساتھ  لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہیں سماج کی ذمہ دار شخصیات بھی لوگوں کو بیدار کرنے اور اس خوف سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔  میرٹھ میں بھی جمعہ کے خطبے میں ایک بار پھر شہر قاضی نے کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے اور احتیاط برتنے کی لوگوں سے اپیل کی ۔ شہر قاضی نے کہا کہ پانچ وقت نماز کی تاکید کرنے والے وضو کے ساتھ ساتھ اپنی صاف صفائی کا بھی دھیان رکھتے ہیں اور اس اعتبار سے وہ اس خطرے سے زیادہ محفوظ ہیں ، لیکن ایسے افراد کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔


شہر قاضی میرٹھ کا کہنا تھا کہ پانچ وقت کی نماز کی تاکید کرنے والے دن میں پانچ وقت وضو کرتے ہیں ، اس لئے صاف صفائی کے معاملہ میں وہ اس خطرے  سے زیادہ محفوظ ہیں ۔  شہر قاضی کے مطابق عالمی سطح پر خطرہ بن چکے کورونا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد کی جان جا چکی ہے ، اس لئے احتیاط برتنا لازمی  ہے ۔ حکومت کی جانب سے کی جا رہی احتیاطی تدبیر پر بھی عمل کرنا ضروری ہے لیکن خوف زدہ ہوکر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔


جمعہ کے خطبہ میں کورونا وائرس کے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے شہر قاضی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا بھی خیال رکھیں اور اپنے آس پاس رہنے والوں کا خیال رکھیں ۔ بعد نماز جمعہ ملک میں امن و امان اور کورونا کے خطرے سے حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

First published: Mar 14, 2020 06:42 PM IST