Meerut: بریانی کے ٹھیلے پر لوٹ پاٹ اور توڑ پھور، سنگیت سوم سینا کے صدر سمیت 30 لوگوں پر کیس درج
Meerut: بریانی کے ٹھیلے پر لوٹ پاٹ اور توڑ پھور، سنگیت سوم سینا کے صدر سمیت 30 لوگوں پر کیس درج
اترپردیش کے میرٹھ میں سنگیت سوم سینا کے صدر سچن کھٹیک سمیت 30 لوگوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سردھنا کے اہم راستے پر بریانی کا ٹھیلہ ہٹانے کو لے کر سنگیت سوم سینا کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی ، جس کے بعد سردھنا ممبر اسمبلی اتل پردھان کی اہلیہ اپنے حامیوں کو لے کر جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں ۔
میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں سنگیت سوم سینا کے صدر سچن کھٹیک سمیت 30 لوگوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سردھنا کے اہم راستے پر بریانی کا ٹھیلہ ہٹانے کو لے کر سنگیت سوم سینا کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی ، جس کے بعد سردھنا ممبر اسمبلی اتل پردھان کی اہلیہ اپنے حامیوں کو لے کر جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ یہاں پر ایس پی کارکنان نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی مخالفت کی ، جس پر ماحول گرما گیا اور بعد میں پولیس نے توڑپھوڑ کرنے والے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس معاملہ میں سنگیت سوم سینا کے صدر سچن کھٹیک سمیت کئی لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 20 نامعلوم لوگوں پر بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔
اس سے پہلے میرٹھ کے سردھنا میں اہم راستہ پر بریانی کے ٹھیلے کو ہٹانے کو لے کر دکانداروں نے ہنگامہ کردیا تھا ۔ وہیں اطلاع ملنے پر سابق ضلع پنچایت صدر سیما پردھان اور سی او سردھنا جائے واقع پر پہنچے ۔ اس دوران دکانداروں نے پولیس کے سامنے ہی ٹھیلے کو لے کر مخالفت ظاہر کی ۔ ادھر سنگیت سوم سینا کے کارکنان نے جائے واقع پر پہنچ کر توڑپھوڑ کرتے ہوئے مارپیٹ کی ۔ الزام ہے کہ کارکنان نقد رقم بھی لوٹ کر لئے گئے ۔
دو کمیونٹی سے معاملہ وابستہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی کی صورتحال بن گئی ۔ متاثرہ دکاندار کی طرف سے تحریر دے کر ملزمین کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی ہے ۔
وہیں پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ سردھنا میں میرٹھ روڈ پر پولیس چوکی کے پاس ایک دکاندار ٹھیلے پر ویج بریانی بناکر بیچ رہا تھا ۔ ہفتہ کو کچھ نوجوانوں نے اس کا ٹھیلہ پلٹ دیا ۔ اس کے بعد قصبہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔