Meerut News : وقف منصبیہ پر لٹکی جانچ کی تلوار ، کیٹیگری تبدیل ہونے پر اٹھے سوال
Meerut News : وقف منصبیہ پر لٹکی جانچ کی تلوار ، کیٹیگری تبدیل ہونے پر اٹھے سوال
Meerut News : یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی نے وقف بورڈ انسپکٹر منتظر مہدی کو معطل کر دیا ہے ۔ منتظر مہدی پر عہدے پر رہتے ہوئے متولیوں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام ہے ۔
میرٹھ : یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی نے وقف بورڈ انسپکٹر منتظر مہدی کو معطل کر دیا ہے ۔ منتظر مہدی پر عہدے پر رہتے ہوئے متولیوں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام ہے ۔ منتظر مہدی پر الزام ہے کہ عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مہدی نے کئی اوقاف کے زمرے میں تبدیلی کی اور تولیت کے لیے متولیوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا ۔ بورڈ اب ان کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کی بھی جانچ کروانے کی تیاری کر رہا ہے ۔ وقف بورڈ کے مطابق مہدی نے میرٹھ کی وقف منصبیہ کی کیٹیگری کو وقف الخیر سے الاولاد میں تبدیل کیا ۔
میرٹھ کی ہی وقف محمد شفیع محمد ممتاز حسین میں بھی مہدی نے یہی کام کیا اور غلط حقائق پر مبنی رپورٹ بورڈ میں پیش کرکے ان کی کیٹیگری کو بدل کر متولیوں کو فائدہ پہنچایا ۔ اس معاملے میں بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے منتظر مہدی کو معطل کر دیا ہے اور ان کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کی جانچ کسی سرکاری ایجنسی سے کرانے کی بات کہی ہے ۔
وہیں وفق منصبیہ میرٹھ کے متولی شعیب جعفر کا کہنا ہے کہ وقف انسپکٹر کو معطل کرنا بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے، لیکن جہاں تک بات وقف منصبیہ کی ہے، تو یہاں متولی کا انتخاب واقف کی منشاء کے مطابق ہے۔ تاہم اگر اس معاملے میں بورڈ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے، تو اس کو کورٹ میں چیلنج کیے جانے كا راستہ کھلا ہے ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وقف کیٹیگری کو تبدیل کرنے کا یہ معاملہ وقف انسپکٹر کی معطلی تک محدود رہتا یہ پھر معاملہ کی جانچ کے بعد اس کارروائی کا کوئی مثبت نتیجہ بھی سامنے آتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔