உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Uttar Pradesh MLC Election 2022: کونسل کی 36 سیٹوں پر دو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ، 12 مارچ کو آئیں گے نتیجے

    Uttar Pradesh MLC Election 2022: تین اور سات مارچ کو ہوگی ووٹنگ۔

    Uttar Pradesh MLC Election 2022: تین اور سات مارچ کو ہوگی ووٹنگ۔

    ۔ بلدیاتی ایم ایل سی انتخابات میں عوام براہ راست ووٹ نہیں دیتے۔ عوام کے بجائے گاؤں کے سربراہ، بی ڈی سی کے اراکین، ضلع پنچایت کے اراکین اور میونسپل اداروں کے کونسلر ووٹ ڈالتے ہیں۔

    • Share this:
      لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات(Uttar Pradesh Assembly Election) سے عین قبل یوپی میں مقامی ایم ایل سی الیکشن (MLC Elections) کے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن (Election Commission) نے کہا کہ اتر پردیش میں 35 مقامی لوکل باڈی حلقوں کی 36 قانون ساز کونسل کی سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخابات دو مرحلوں میں 3 اور 7 مارچ کو ہوں گے۔ اس کے ارکان کی معیاد 7 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ متھرا۔ایٹا۔مین پوری مقامی قانون ساز کونسل کے حلقوں میں دو سیٹیں ہیں، جس کے لئے الگ الگ انتخابات ہوںگے۔ پہلے مرحلے میں 29 اور دوسرے مرحلے میں چھ حلقوں کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ متھرا۔ایٹا۔مین پوری لوکل باڈی حلقوں کے لئے پہلے مرحلے میں رائے دہی ہوگی، جس میں دو ارکان ہیں۔

      3 مارچ کو ہونے والی پولنگ کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 4 فروری کو جاری کیا جائے گا جبکہ 7 مارچ کو ہونے والی دوسرے مرحلے کی پولنگ کا نوٹیفکیشن 10 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 12 مارچ کو ہوگی۔ بلدیاتی ایم ایل سی انتخابات میں عوام براہ راست ووٹ نہیں دیتے۔ عوام کے بجائے گاؤں کے سربراہ، بی ڈی سی کے اراکین، ضلع پنچایت کے اراکین اور میونسپل اداروں کے کونسلر ووٹ ڈالتے ہیں۔

      چھ سال کی ہوتی ہے ایم ایل سی کامعیاد
      راجیہ سبھا کے ارکان کی طرح ایم ایل سی کی معیاد بھی 6 سال ہوتی ہے۔ ان کو ریاستوں کا ایوان بالا اور اسمبلی کا ایوان زیریں کہا جاتا ہے۔ اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد، یہ قانون ساز کونسل میں جاتا ہے جہاں ہر مسئلے پر گہرائی سے بحث کی جاتی ہے۔ وہاں سے گزرنے کے بعد ہی انہیں حتمی منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جاتا ہے۔

      یوپی میں سات مرحلوں میں ہوں گے اسمبلی الیکشن
      اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ اتر پردیش میں پہلے مرحلے کے انتخابات 10 فروری کو ہوں گے۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ 14 فروری، تیسرا مرحلہ 20 فروری، چوتھا مرحلہ 23 ​​فروری، پانچواں مرحلہ 27 فروری کو ہوگا۔ اس کے علاوہ چھٹے مرحلے کے انتخابات 3 مارچ اور ساتویں مرحلے کے لیے انتخابات 7 مارچ کو ہوں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: